شنبه 16/نوامبر/2024

اسیران

حالت بگڑنے کے بعد اسیر فلسطینی نے بھوک ہڑتال معطل کردی

اسرائیلی زندانوں میں قید بھوک ہڑتالی فلسطینی موید الخطیب نے بھوک ہڑتال کی وجہ سے حالت خراب ہونے کے بعد بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔ اسیر موید الخطیب کو ریمون جیل کی ڈسپنسری میں منتقل کیا گیا ہے۔

جون میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 500 فلسطینی گرفتار

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جون 2021ء کے دوران قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تلاشی کے دوران پانچ سو کےقریب فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد انہیں زندانوں میں ڈال دیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید حماس رہ نما نے بھوک ہڑتال معطل کر دی

قابض صہیونی ریاست کی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بھوک ہڑتال کرنے والے بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رکن الشیخ جمال الطویل نے بھوک ہڑتال معطل کردی ہے۔

فلسطینی شہری اسرائیلی زندان سے 18 سال قید کے بعد رہا

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل 18سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

اسیر کی اسرائیلی جیل سے رہائی پر ‘العربیہ’ کی غلط رپوٹنگ پر تنقید

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' اور ایک سابق اسیر کے اہل خانہ نے دبئی سے نشر ہونے والے اسرائیل نواز'العربیہ' چینل کی طرف سے کی گئی غلط اور غیر پیشہ وارانہ رپوٹنگ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی طالب علم 21 ماہ بعد رہا

اسرائیلی جیل میں قید ایک فلسطینی طالب علم اسامہ الفاخوری کو مسلسل 21 ماہ کے بعد رہا کردیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیراسامہ الفاخوری سینیر فلسطینی سماجی کارکن اور دانشور لمیٰ خاطر کے صاحب زادے ہیں۔

فلسطینی خاتون اسرائیلی جیل سے 5 سال بعد رہا

قابض اسرائیلی ریاست کی جیل میں قید ایک فلسطینی خاتون کو پانچ سال کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والی 44 سالہ نبیل ھاشم القیسیہ کو مسلسل پانچ سال کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا گیا۔

فلسطینی اسیر رہ نما وائل قاسم کی والدہ کا انتقال

مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے السویح میں راس العامود کے رہائشی اسیر فلسطینی رہ نما وایل قاسم کی والدہ انتقال کرگئیں۔

کینسر کے مریض فلسطینی قیدی کی تصویر نے دل کو خون کے آنسو رلا دیا

اسلامی جہاد کے رہ نما الشیخ ‌خضر عدنان نے کہا ہے کہ اسرائیلی جیل کی ایک اسپتال میں داخل کینسر کے مریض فلسطینی قیدی حسین المسالمہ کی بستر علالت سے سامنے آنے والی تصویر کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رو دیا۔ یہ تصویر اس بات کی غماز ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قیدیوں کو کسی قسم کی طبی سہولت میسر نہیں اور اسرائیلی ریاست اسیران کی زندگیوں‌ سے کھیل رہا ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 37 فلسطینی خواتین غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی ریاست کی جیلوں میں قید 37 خواتین غیرانسانی ماحول میں پابند سلاسل ہیں اور انہیں ہر طرح کے بنیادی انسانی حقوق سے محروم رکھا گیا ہے۔