جمعه 15/نوامبر/2024

اسیران کے حقوق

جلبوع جیل میں قیدیوں کی بارکس پر اسرائیلی فورسز کے چھاپے

مقبوضہ فلسطین سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فورس کے خصوصی دستوں نے جلبوع جیل میں قیدیوں کے مختلف سیلز پر حملہ کر کے وہاں قید فلسطینی اسیران سے بدسلوکی کا ارتکاب کیا۔

"حفاظ قرآن سلاخوں کے پیچھے”حافظ قرآن اسیران کے اعزاز میں تقریب

اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل 77 فلسطینی اسیران نے قرآن پاک حفظ کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔ کتاب اللہ کو حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے والے فلسطینی اسیران کے اعزاز میں غزہ کی پٹی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہ نماؤں اور سرکردہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کینسر کے شکار فلسطینی قیدی کی اسرائیلی لاپرواہی کے باعث جان خطرے میں

فلسطینی اسیران کلب نے کہا ہے کہ قابض ریاست کی جیل انتظامیہ اسیر عا صف الرفاعی کے خلاف جرم کر رہی ہے۔ عاصف کینسر کا مریض ہے مگر وہ جان بوجھ کر اسے ہسپتال منتقل کرنے میں تاخیر کر رہی ہے اور اس کا علاج مکمل کرنے کے لیے ضروری طبی معائنے میں تاخیر کی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اسیر کی حالت خطرے میں ہے اور اس کی زندگی کسی بھی وقت ختم ہوسکتی ہے۔

’قیدیوں کا مسئلہ اولین ترجیح ہے، ان کی رہائی کی کوششیں جاری رکھیں گے‘

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے زوردے کر کہا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی قیدیوں کا مسئلہ حماس اور فلسطینی مزاحمتی قوتوں کے ایجنڈے کے لیے اولین ترجیح تھا، ہے اور رہے گا۔

’آزادی ہماری اولین ترجیح،حماس اسیران کے عزم کو سراہتی ہے‘

اسلامی مزاحمتی تحریک "حماس" نے اسیر تحریک کو صہیونی جیلروں کے خلاف اپنی مرضی کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ان کی آزادی اولین قومی ترجیح ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے

کل بدھ کو فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے اسرائیلی جیلوں میں قید اور فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں زیر حراست اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

فلسطین میں قیدیوں کے حقوق کے دفاع کے لیے کام کرنے والے ادارے'واعد' نے اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینیوں کو کرونا کی وباء میں حالت کے رحم وکرم پر چھوڑنے پرشدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔