
صہیونی انتظامیہ کی سفاکیت، بھوک ہڑتالی اسیران قید تنہائی میں ڈال دیے
ہفتہ-8-اکتوبر-2016
صہیونی جیلروں اور خفیہ اداروں کی طرف سے فلسطینی قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی انتظامیہ نے بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بھوک ہڑتال کرنےوالے دو اسیران 29 سالہ احمد محمد حسین ابو فارہ اور 19 سالہ انس ابراہیم عبدالمجید شدید کو عوفر جیل میں قید تنہائی میں ڈال دیا گیا۔