پنج شنبه 01/می/2025

اسیران کو وکلاء سے ملنے سے روکنا

عوفر جیل میں غزہ کے222 فلسطینی پابند سلاسل، سینکڑوں جبری لاپتا

انسانی حقوق کی تنظیموں نےاسرائیلی ریاست کے بدنام زمانہ عقوبت خانے عوفر میں قید غزہ کے 222 قیدیوں کے نام شائع کیے،جن میں 21 ایسے قیدی بھی شامل ہیں جن سے یکم سے 10 اکتوبر کے درمیان ملاقات کی گئی۔ سینکڑوں اب بھی جبری گمشدگی کا شکار ہیں۔

قابض حکام نے جیل میں قید البرغوثی کی ہمشیرہ کو ان سے ملنے سےروک دیا

کل اتوار کو اسرائیلی قابض حکام نے جیل میں قید فلسطینی رہ نما نائل البرغوثی کی ہمشیرہ حنان البرغوتی کو "نفحہ" جیل میں اپنے بھائی سے ملنے سے روک دیا اور اسے "نعلین " چوکی پر ڈھائی گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد روک دیا۔

اسرائیلی حکام کی ہٹ دھرمی، فلسطینی اسیرات کو وکلاء سے ملنے سے روک دیا

اسرائیلی کی ایک فوجی عدالت نے 19 اپریل سے زیرحراست دو فلسطینی خواتین سلام عبداللہ ابو شرار اور نور احمد درویش کے وکلاء کو اپنے موکلات سے ملاقات سے روک دیا۔ دونوں اسیرات مقبوضہ فلسطین میں قائم اسرائیل کے "مسکوبیہ" حراستی مرکز میں پابند سلاسل ہیں۔