چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسیرات

’اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی ماؤں کومنظم جنسی تشدد کا سامنا ہے‘

انسانی حقوق کی تنظٰیموں کی جانب سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید فلسطینی ماؤں کو ان کے بچوں سے ملانے پر عاید پابندی کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے وادی اردن سے فلسطینی لڑکی حراست میں لےلی

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے نواحی علاقے وادی اردن میں ایک کارروائی کے دوران فلسطینی لڑکی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فلسطینی دو شیزہ اور سماجی کارکن ڈیڑھ سال بعد صہیونی قید سے رہا

فلسطینی دوشیزہ اور سماجی کارکن کو اسرائیلی قید خانوں میں مسلسل ڈیڑھ سال تک پابند سلاسل ررکھے جانے کے بعد گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔

جیل سے رہائی پانے والی لڑکی والدین پریہودی آباد کاروں کا قاتلانہ حملہ

اسرائیل جیل میں ڈیڑھ سال سے قید ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی کی گذشتہ روز جیل سے رہائی کے موقع پر یہودی آباد کاروں نے اس کے والدین اور دیگر افراد پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غرب اردن: مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی لڑکی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی لڑکی کو حراست میں لیا ہے۔

انتفاضہ القدس کے دوران 370 فلسطینی بچیاں اور خواتین گرفتار

فلسطین میں محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2015ء کے بعد سے اب تک دو سال کے دوران تین سو ستر فلسطینی خواتین اور بچیاں گرفتار کی گئیں۔

دو فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں انتظامی حراست کے تحت پابند سلاسل

اسرائیلی زندانوں میں پابند سلاسل فلسطینی خواتین میں دو کو بغیر مقدمہ چلائے انتظامی حراست میں ڈالا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2015ء کے بعد اسرائیلی حکام کی طرف سے 10 فلسطینی خواتین کو انتظامی حراست کے تحت جیلوں میں ڈالا گیا۔ ان میں دو خواتین اب بھی انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ انہیں مسلسل تیسری بار انتظامی حراست کی سزا دی گئی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی بچی کو 15 قید کی سزا سنائے جانے کی تیاری

اسرائیلی پراسیکیوٹر نے زیرحراست ایک 17 سالہ فلسطینی لڑکی پر پندرہ سال قید کی فرد جرم عاید کرنے کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینی لڑکی کے خلاف مرکزی عدالت میں جاری مقدمہ میں اسے پندرہ سال تک قید کی سزا سنانے کی سفارش کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اسرائیلی زندانوں میں 62 فلسطینی اسیرات پریشان کن حالات میں پابند سلاسل

اسرائیلی جیلوں سے رہائی پانے والی ایک فلسطینی خاتون نے کہا ہے کہ صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں میں پابند سلاسل 62 فلسطینی خواتین نہایت مشکل اور پریشان کن حالات کا سامنا کر رہی ہیں۔

اسرائیلی جیلوں میں بند تین فلسطینی خواتین سماجی کارکنوں کی رہائی

اسرائیلی حکام نے سوشل سرگرمیوں کے دوران فلسطینیوں کی حمایت کی مہمات چلانے کی پاداش میں گرفتار کی گئی تین فلسطینی خواتین کارکنوں کو رہا کردیا ہے۔ تینوں کو چند ہفتے قبل سماجی رابطے کی ویب سائیٹ’فیس بک‘ پر فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے خلاف مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا گیا تھا۔