شنبه 16/نوامبر/2024

اسیرات

سنہ 1967ء کے بعد 17 ہزار فلسطینی خواتین صہیونی زندانوں میں قید

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سنہ 1967ء کی جنگ کے بعد 17 ہزار فلسطینی خواتین کو صہیونی ریاست کے زندانوں میں قید کیا گیا۔

پانچ بچوں کی ماں فلسطینی خاتون 2 سال بعد صہیونی قید سے آزاد

اسرائیلی زندانوں میں مسلسل دو سال سے قید فلسطینی خاتون سماجی کارکن امل سعد کو رہا کردیا گیا۔ امل سعد کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم سے ہے۔ اسے دو سال قبل اسرائیلی فوج نے یکم اکتوبر 2017ء کو گھر سے اٹھا کرجیل میں ڈال دیا تھا۔ امل سعد پانچ بچوں کی ماں ہیں۔ انہوں نے اسیری کا بیشتر عرصہ بدنام زمانہ اسرائیلی جیل'دامون' میں گذارا جہاں انہیں غیرانسانی سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔ا

70 فلسطینی مائیں اور بہنیں صہیونی عقوبت خانوں میں قید کی گئیں

فلسطینی اسیران اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کےپہلے چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کےہاتھوں 70 فلسطینی مائوں ، بہنوں اور بیٹیوں کو حراست میں لیا گیا۔

میری بیٹی کو فلسطینی جیل میں دھمکیوں سامنا ہے: والدہ آلاء بشیر

فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں سیاسی بنیادوں پر قید کی گئی دینی مدرسے کی معلمہ آلاء‌ بشیر کی والدہ نے اپنی بیٹی کے ساتھ ہونے والے برتائو پر سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آلاء بشیر کو فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں منظم بلیک میلنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کا سامنا ہے۔

اسرائیلی انتظامیہ فلسطینی اسیرات کی دھمکی کے سامنے جھک گئی!

قابض صہیونی ریاست کی خواتین کے لیے قائم کردہ 'دامون' جیل میں پابندسلاسل فلسطینی اسیرات کی طرف سے اجتماعی بھوک ہڑتال کی دھمکی کے بعد صہیونی حکام اسیرات کے مطالبات ماننے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی جیل میں قید روزہ دار فلسطینی بہنیں سحر وافطار سے محروم

اسرائیلی زندانوں میں قید فلسطینی خواتین کو ماہ صیام کے دروان دوہری مشکلات کا سامنا ہے۔ سابق اسیرہ اور سرکردہ فلسطینی خاتون رہ نما سوزان العویوی نے بتایا کہ اسرائیلی عقوبت خانوں کی کال کوٹھڑیوں میں بند فلسطینی مائیں اور بہنیں ماہ صیام کی بابرکت ساعات میں افطاری اور سحری سے بھی محروم ہیں۔

شہید فلسطینی کی اہلیہ کو اسرائیلی عدالت سے 16 ماہ قید کی سزا

اسرائیل کی'عوفر' فوجی عدالت نے القسام بریگیڈ کے شہید کمانڈر نشات الکرمی کی اہلیہ کو 16 ماہ قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

صہیونی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، زخمی فلسطینی خاتون کی حالت تشویشناک

فلسطینی شعبہ امور اسیران ومحررین کی طرف سے جاری رپورٹ میں زیر حراست فلسطینی خاتون اسراء جعابیص کے ساتھ صہیونی جیلروں کے مجرمانہ برتائو پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

فلسطین کے 86 بچوں کی مائیں صہیونی زندانوں میں قید

اسرائیلی زندانوں‌ میں قید ہزاروں فلسطینیوں میں 22 ایسی خواتین بھی قید ہیں جن کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں، جو اپنی مائوں سے ملنے کو ترس گئے ہیں۔

زخمی فلسطینی دو شیزہ اسرائیلی قید سے 39 ماہ کے بعد رہا

اسرائیلی جیل میں مسلسل 39 ماہ پابند سلاسل رہنے والی زخمی فلسطینی دو شیزہ لمیٰ منذر حافظ البکری کو گزشتہ روز رہا کر دیا گیا۔