جمعه 15/نوامبر/2024

اسکول کی تباہی

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کے تین اسکول مسمار

کالونائزیشن اینڈ وال ریزسٹنس کمیشن کے سربراہ وزیر مؤید شعبان نے کہا ہے کہ قابض حکام نے انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش میں اس سال کے آغاز سے اب تک تین اسکولوں کو مسمار کیا ہے جو کہ تعلیم کے حق کی ضمانت دیتے ہیں۔

اسرائیلی عدالت کا الخلیل میں پرائمری اسکول مسمار کرنے کا فیصلہ

کل اتوار کے روز اسرائیلی قابض عدالت نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب میں بادیہ یطا میں ام قصہ ایلیمنٹری اسکول کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا۔

اسرائیلی فوج کا بیت لحم کے مشرق میں فلسطینی اسکول مسمار کرنے کا فیصلہ

کل پیر کو اسرائیلی کی مرکزی عدالت نے بیت لحم کے مشرق میں بیت تمار گاؤں کے "جب الدیب" علاقے میں "چیلنج 5" ایلیمنٹری اسکول کو منہدم کرنے کا فیصلہ جاری کیا ہے۔

تعلیمی سال کے آغاز پراسرائیلی فوج نے فلسطینی اسکول مسمار کرڈالا

قابض صہیونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک اسکول کی عمارت کو بلڈوزروں کی مدد سے مسمار کردیا۔ یہ مسماری ایک ایسے وقت میں کی گئی ہےجب فلسطین میں آج سے نئے تعلیمی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔