
ترکی: سلطان فاتح یونیورسٹی میں فلسطینی طلباء کے لیے داخلہ مفت
پیر-14-اگست-2017
ترکی کے شہر استنبول میں قائم سلطان محمد فاتح یونیورسٹی نے فلسطینی طلباء وطالبات کے لیےمفت تعلیم کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔ جامعہ کی جانب سے فلسطینی طلباء کی ایک مخصوص تعداد کو داخلے سمیت دیگر تمام تعلیمی سہولیات اور ضروریات مفت فراہم کی جائیں گی۔