
اسماعیل ھنیہ شہید کے ساتھیوں نے آخری لمحات میں کیا دیکھا؟
ہفتہ-3-اگست-2024
اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے تہران میں نمائندے ڈاکٹر خالد القدومی نے تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ان کے محافظ ساتھی وسیم ابو شعبان کے بدھ 31 جولائی کو تہران میں قتل کے حالات سے نئی تفصیلات بتائی ہیں۔ ”العربی الجدید“ کے مطابق خالد القدومی نے امریکی اخبار ”نیو یارک ٹائمز“ کے دعوے کے یہ قتل ان کی رہائش گاہ میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا کی تردید کردی۔