
’نوجوان مجاھد فقیہ کی شہادت صہیونی دشمن کے خلاف مسلح مزاحمت ثبوت ہے‘
جمعرات-28-جولائی-2016
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز اسرائیلی فوج کے ساتھ کئی گھنٹے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے القسام بریگیڈ کے کارکن محمد الفقیہ کی شہادت پرانہیں شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد الفقیہ کی شہادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ فلسطینی قوم صہیونی دشمن کے خلاف مسلح تحریک آزادی کے غیرمتزلز عزم پرقائم ہے۔