چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ

’اسماعیل ھنیہ کی مصری حکام سے اہم امور پر بات چیت جاری‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر رکن ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا ہے کہ جماعت کے نائب صدراسماعیل ھنیہ کی قیادت میں اعلیٰ اختیاراتی وفد قاہرہ میں ہے جہاں مصری حکام سے اہم ایشوز پر بات چیت جاری ہے۔

’اسماعیل ھنیہ کو دیا گیا پروٹوکول مصری موقف میں لچک کا عکاس ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ جماعت کے ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد کے ہمراہ ان دنوں مصر کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نےمصری حکومت اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

غزہ میں بجلی کے بحران کا جامع اور دیرپار حل نکالا جائے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں بجلی کے حالیہ بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بحران کے جامع اور دیر پا حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

’معرکہ فرقان‘ آزادی فلسطین کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ سنہ 2008ء میں غزہ کی پٹی میں صہیونی جارحیت کے خلاف لڑی جانے والی جنگ’معرکہ فرقان‘ تحریک آزادی فلسطین اور بیت المقدس کی آزادی کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

قطر سے ایوارڈ وصول کرنے والے معذور فلسطینی استاد کی ھنیہ سے ملاقات

حال ہی میں قطر کی ایک فلاحی تنظیم کی طرف سے ایوارڈ وصول کرنے والے معذور فلسطینی معلم نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کا قطر میں فلسطینی سفارت خانے کا دورہ، سفیر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے قطر میں قائم فلسطینی سفارت خانے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ حماس کے سینیر راہ نماؤں کا وفد بھی موجود تھا۔

خالد مشعل اور اسماعیل ھنیہ کی دوحہ میں امیر قطر سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز دوحہ میں امیر قطر سے ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد اسماعیل ھنیہ کی قطر آمد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سعودی عرب میں فریضہ حج کی ادائی کے بعد گذشتہ روز خلیجی ریاست قطر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے قطر میں مقیم حماس کی قیادت سے ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے سعودی عرب روانہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ فریضہ حج کی ادائی کے لیے کل سوموار کو مصر کے راستے سعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

ناروے کے سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، دوطرفہ امور پر بات چیت

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین ناروے کے سفیر نے غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال بالخصوص آٹھ اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کےحوالے سے بات چیت کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے نارویجن سفیر سے اپیل کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے موقع پر اپنے ملک کی مبصر ٹیمیں فلسطین بھیجیں جو انتخابی عمل کو شفاف بنانے میں معاونت کریں۔