
ھنیہ کے قتل کی دھمکی صہیونی دشمن کی دہشت گردی کا ثبوت ہے:حماس
منگل-28-مارچ-2017
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اسرائیلی وزیر دفاع آوی گیڈور لائبرمین کے اس بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جس میں اس نے حماس کے سینیر رہ نما اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سمیت جماعت کی قیادت کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔