پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ ۔۔۔ حماس کے کارکن سے جماعت کی قیادت تک!

’تمام عہدے اور تمام مناصب تم لےلو اور ہمیں ہمارا وطن دے دو‘۔ یہ سنہری حروف سے لکھے جانے کے قابل الفاظ کسی قاید اور ملک و قوم سے بے لوث محبت اور وفاداری کا دم بھرنے والے لیڈر ہی کے ہوسکتے ہیں۔

ایران کی اسماعیل ھنیہ کو حماس کا سربراہ منتخب ہونے مبارک باد

ایران نے اسماعیل ھنیہ کو اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کی ہے۔

امیر قطر کا اسماعیل ہنیہ کو فون، حماس کی قیادت سنبھالنے پر مبارکباد

قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے پولٹ بیورو کے نو منتخب سربراہ اسماعیل ہنیہ کو گذشتہ روز ٹیلی فون کیا اور انہیں فلسطین کی سرکردہ مزاحمتی تحریک کے سیاسی شعبے کا سربراہ منتخب ہونے پر انہیں اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

اسماعیل ہنیہ حماس کے نئے سربراہ کے طور پر منتخب

غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سابق وزیراعظم اسماعیل ہنیہ کو جماعت کا نیا سربراہ منتخب کر لیا گیا ہے۔

حماس کو صہیونی ریاست کی طرف سےجواب کا انتظار ہے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سینیر نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے بتایا کہ اسرائیل کےساتھ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ حماس کو قیدیوں کے حوالے سے پیش کردہ مطالبات پر صہیونی حکام کی طرف سے جواب کا انتظار ہے۔

غزہ کے عوام کوغلام بنانے کی سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ مسائل سے دوچار کرکے غزہ کے عوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جا رہا ہے مگر فلسطینی قوم کسی کے جھانسے میں آنے والی نہیں اور نہ ہی غزہ کے عوام کو غلام بنایا جاسکتا ہے۔

غزہ کے خلاف سازشیں کرنے والے خود پھنس گئے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کےسیاسی شعبے کے نائب صدر اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے خود تنگی کا شکار ہوچکے ہیں۔ان کا کہناہے کہ اسرائیلی دشمن کی قید میں موجود فلسطینی اسیران کی رہائی کی منزل زیادہ دور نہیں رہی۔ القسام کمانڈر مازن فقہا کے قاتلوں کو جلد بےنقاب کریں گے۔

حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کا فیصلہ واپس لے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے غزہ کی پٹی کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی پر فلسطینی اتھارٹی اور بین الاقوامی برادری کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی سیاسی نقطہ نظر کے اعتبار سے انتہائی خطرناک ہے اور اس کے سنگین نتایج سامنے آسکتے ہیں۔

مازن فقہا کےقاتل سزا نہیں بچ سکیں گے:اسماعیل ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہےکہ فلسطینی قوم اپنے ’ہیرو‘ مازن فقہا کا خون معاف نہیں کرے گی۔ وقت زیادہ دور نہیں جب کہ فقہاء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

مازن فقہا پرقاتلانہ حملے کا مجرم نمبر ایک اسرائیل ہے:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے نائب صدر اور سابق وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی دشمن حماس کے سینیر کمانڈر مازن فقہا کے قتل کے سنگین جرم کی تحقیقات پر اثر انداز ہو رہا ہے۔