پنج شنبه 01/می/2025

اسماعیل ھنیہ

اسماعیل ھنیہ کا ایران اور عراق میں زلزلے سے ہلاکتوں پر اظہار افسوس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایران اور عراق میں آنے والے تباہ کن زلزلے پر دونوں ملکوں کی قیادت کو تعزیتی پیغامات میں ان سے قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اسماعیل ھنیہ کے ترک اور الجزائری صدور کو تہنیتی مکتوبات!

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ترک صدر طیب ایردوآن کو ترکی کے یوم جمہوریہ اور الجزائری صدر کو ’یوم انقلاب‘ پر تہنیتی پیغامات پرمبنی مکتوبات ارسال کیے ہیں۔

دشمن کی جارحیت کا مناسب وقت پر جواب دیں گے: ھنیہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ سماعیل ھنیہ کو ٹیلیفون کرکے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

حماس۔ اردن رابطہ ۔۔۔ کیا فریقین گرم جوش تعلقات کی سمت بڑھ رہے ہیں؟

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اردن کےباہمی تعلقات میں تعطل تو نہیں البتہ اس میں سرد مہری کا عنصرضرور رہا مگر حال ہی میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی جانب سے اردنی فرمانروا شاہ عبداللہ دوم کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے کے بعد دو طرفہ تعلقات میں پائے جانے والی سرد مہری ختم ہو رہی ہے۔

ابو نعیم پر قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے: اسماعیل ھنیہ

حماس کی پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ حماس کی سیکیورٹی فورسز کے کمانڈر میجر جنرل توفیق ابو نعیم پر قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

سوئس سفیر کی غزہ آمد، اسماعیل ھنیہ سے بند کمرے میں ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں تعینات سوئٹرزلینڈ کےسفیر ڈیکاف سوئس فاؤنڈیشن کے چیئرمین تھامس جیریر نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

ھنیہ کا الغانم کو فون، اسرائیلی وفد کو کانفرنس سے نکالنے کی ستائش

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کویتی پارلیمان[مجلس الامۃ] کے اسپیکر مرزوق غانم سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے روس میں ایک کانفرنس کے دوران اسرائیلی وفد کونکال باہر کرنے کے اقدام کو غیرمعمولی طور پر سراہا ہے۔ اسماعیل ھنیہ کا کہنا ہے کہ مرزوق الغانم نے روس میں منعقدہ عالمی پارلیمان کے اجلاس میں شریک اسرائیلی وفد کو قاتل اور غاصب قرار دیتے ہوئے کانفرنس سے نکال باہر کرنا قابل قدر اقدام ہے۔ پوری فلسطینی قوم ان کے اس اقدام پرانہیں مبارک باد پیش کرتی ہے۔

فلسطین میں روسی سفیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

فلسطینی اتھارٹی کے ہاں متعین روس کے سفیر حیدر اغانین نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کے دورے کے دوران اسلامی تحری مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے صدر اسماعیل ھنیہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔

اسماعیل ھنیہ کا امیر قطر کوفون، قومی مفاہمت پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس ‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے کو ٹیلیفون کیا۔ دونوں رہ نماؤں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں فلسطینی دھڑوں میں مصر کی مساعی سے طے پائے مفاہمتی اور مصالحتی معاہدے پر تبادلہ کیال کیا گیا۔ امیر قطر نے اسماعیل ھنیہ کو قومی مفاہمت اور فتح سے صلح کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

فلسطین اور مصر بھائی بھائی، دونوں کا مستقبل ایک ہے: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ فلسطینی اور مصری دونوں برادر اقوام ہیں اور دونوں کا مستقبل اور منزل ایک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کو مصر کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔