چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسماعیل ھنیہ شہید

مسجد اقصیٰ کےامام الشیخ عکرمی صبری کی رہائش گاہ پر اسرائیل فوج کا چھاپہ

مقبوضہ بیت المقدس -مرکزاطلاعات فلسطین قابض اسرائیلی فوج نے منگل کی شام مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ عکرمہ صبری کے گھر پر چھاپہ مارا، ان سے پوچھ گچھ کی اور ان کے گھر کی تلاشی لی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے انہیں گذشتہ اگست میں فیصلہ […]

حماس کا طوفان الاقصیٰ میں شہید قائدین کے سوگ کا اعلان، شہداء کا مشن جاری رکھنے کا عہد

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اپنے شہید قائدین کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے عرب اور عالم اسلام کے لیے سوگ کا اظہار کرتے ہوئے یہ عہد کیا ہے کہ وہ حماس ان کے خون سے وفاداری کرتے ہوئے فلسطین کی آزادی تک مزاحمت جاری رکھے گی۔ حماس کی طرف سے […]

حماس نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق اسرائیلی دعوے مسترد کردیے

غزہ – مرکزاطلاعات فلسطین اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے جماعت کے سیاسی بیورو کے سربراہ شہید اسماعیل ھنیہ کے قتل کے حوالے سے پھیلائے گئے جھوٹ کی تردید کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ کارروائی ایران کے دارالحکومت تہران میں سرکاری گیسٹ ہاؤس میں […]

السنوار کے دفترکا اسماعیل ھنیہ کی شہادت پرعالمی قیادت سےاظہار تشکر

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کے دفتر نےجماعت کےسیاسی شعبے کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ اور اس ا کے ساتھی وسیم ابو شعبان کی تہران میں بزدلانہ اسرائیلی حملے میں شہادت پرتعزیتی پیغامات بھیجنے والے تمام رہ نماؤں، وزراء، جماعتوں اور ان کے رہنماؤں، وکلا اور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ہمارا ردعمل حیران کن اور متناسب ہوگا: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر دفاع حجت اللہ قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے قتل پر ان کے ملک کا ردعمل "حیران کن اور متناسب ہوگا"۔

ایران میں اسماعیل ھنیہ شہید کی یاد میں تعزیتی سیمینار کا انعقاد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے زیراہتمام تہران میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ اسماعیل ھنیہ شہید کی یاد میں ایک یادگاری اور تعزیتی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

ایرانی حملے کا خوف، اسرائیل نےجارجیا، آذربائیجان سے فوجی واپس بلا لیے

اسرائیلی حکومت نے جارجیا اور آذربائیجان میں موجود اپنے فوجیوں اور افسروں سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر وہاں سے نکل جائیں اور ایران کی طرف سے کسی انتقامی کارروائی کے خوف سے دونوں ممالک کا سفر نہ کریں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے جنگ بندی مذاکرات پٹڑی سے اتار دیے: چین

چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولٹ بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے ایران میں مجرمانہ قتل سے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششوں میں ایک بڑی رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔

غزہ میں جنگ بندی کا ہمارے رد عمل سے کوئی تعلق نہیں:ایران

اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے غزہ میں جاری لڑائی میں جنگ بندی تک پہنچنا تہران کے لیے ایک "ترجیح" ہے تاہم غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں کا اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی شہادت پر جوابی اقدام سے کوئی تعلق نہیں۔

قدس فورس کے سربراہ کا السنوار سے ہنیہ کے خون کا بدلہ لینے کا وعدہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ یحییٰ السنوار کو ایک مکتوب ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے ان کے پیشرو اسماعیل ہنیہ کے خون کا "بدلہ" لینے کا عہد کیا ہے۔