جمعه 15/نوامبر/2024

اسلحہ

اسرائیلی فوجی کیمپ سے بھاری مقدار میں اسلحہ چوری

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حال ہی میں فلسطین کے شمالی علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ سے پراسرار طور پر بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود غائب ہو گیا۔ پولیس اور فوج نے مل کر اس وارادت کی تحقیقات شروع کی ہیں مگر دونوں سیکیورٹی ادارے مسرقہ اسلحہ کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں اورانہیں سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں تلاشی کے دوران اسلحہ پکڑنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران آتشیں اسلحہ کی بھاری مقدار ضبط کی ہے تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔

اسلحہ کی ایران کو فراہمی کے ملزم کی امریکا حوالگی کا فیصلہ

اسرائیل کی سپریم کورٹ نے زیرحراست ایک یہودی اسلحہ کے تاجر کو امریکا کےحوالے کرنے کا حکم دیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ماضی میں ایران کو ہوائی جہازوں کے اسپئر پارٹس اور اسلحہ فراہم کیا تھا۔ امریکا نے تاجر کی اسرائیل سے حوالگی کا مطالبہ کیا تھا جس پر معاملہ عدالت کے سپرد کر دیا گیا تھا۔