چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد

اسلامی جہاد کے رہ نما پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی تردید

اسلامی جہاد نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی کوشش کی گئی تھی۔

اقوام متحدہ اسرائیل اور امریکا کے ہاتھ میں کھلونا ہے:حماس، اسلامی جہاد

اقوام متحدہ کے معاشی و سماجی کمیشن برائے مغربی ایشیا’آسکوا‘ کی جانب سے اسرائیل کو نسل پرست اور نو آبادیاتی ریاست قرار دیے جانے کے پر یو این سیکرٹری جنرل کے اقدامات کو غیر منصفانہ اور صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کی حمایت قرار دیا ہے۔

’اسٹیٹ کنٹرولر کی غزہ جنگ بارے رپورٹ اسرائیل کا اعتراف شکست ہے‘

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے اسرائیلی اسٹیٹ کنٹرولر یوسف شابیر کے دفتر میں تیار کی جانے والی رپورٹ کو صہیونی ریاست کی فلسطینی مجاھدین کے سامنے اعتراف شکست کے متراف قرار دیا ہے جس میں حکومت پر الزام عاید کیا گیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں 2014ء کے دوران مسلط کی گئی جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کی ذمہ دار ہے۔

سابق اسیرکے اعزازمیں استقبالیہ تقریب کے شرکاء پرعباس ملیشیا کا تشدد

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے صدر محمود عباس کے ماتحت سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں سابق اسیر کے استقبال میں منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب پرحملے، توڑپھوڑ اور شرکاء پر بہیمانہ تشدد کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے اسلامی جہاد کے کارکن کی سزا میں پانچ سال کا اضافہ

فلسطین میں اسیران کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’’شہداء و اسیران‘‘ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے فلسطینی اسیر کی سزا 13 سال سے بڑھا کر 18 سال کردی ہے۔ اور ساتھ ہی اسے 2500 شیکل جرمانہ کی سزاسنائی ہے۔

اسلامی جہاد کے وفد کا دورہ قاہرہ، مصری انٹیلی چیف سے ملاقات

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گذشتہ روز اپنے دورہ مصر کےدوران مصری انٹیلی جنس چیف سے قاہرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور غزہ کی پٹی کے عوام کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فلسطینی اتھارٹی سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات ختم کرے:اسلامی جہاد

فلسطین کی مزاحمتی اور سیاسی جماعت اسلامی جہاد نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی ناروا پالیسی پر فلسطینی اتھارٹی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ جماعت نے فلسطینی اتھارٹی پر تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کرنے اور سیاسی بنیادوں پر گرفتار کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

حماس کا فلسطینی قومی مفاہمت کے لیے اسلامی جہاد کے فارمولے سے اتفاق

اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے فلسطینی قوم کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے پیش کردہ دس نکاتی فارمولے کی حمایت کی ہے۔

نوجوان فلسطینی مالک القاضی کی بھوک ہڑتال کے 56 روز، حالت مزید خطرناک

اسرائیلی جیل میں بلا جواز انتظامی حراست کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال کرنے والے اسیران میں اسلامی جہاد کے نوجوان کارکن مالک القاضی کی بھوک ہڑتال آج 56 ویں روز میں جاری ہے۔ مسلسل بھوک ہڑتال کے باعث اسیر کی حالت مزید تشویشناک ہو چکی ہے۔

اسلامی جہاد کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان

فلسطین کی سیاسی اور مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے رواں سال 8 اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے۔