چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جہاد

مصالحت کی آڑ میں قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازش پر انتباہ

اسلامی جہاد نے خبردار کیا ہے کہ فلسطینیوں کے درمیان قومی مفاہمت اپنی جگہ اہم اور وقت کی ضرورت ہے مگر فلسطینیوں کو مصالحت کے پیچھے چھپی عالمی سازشوں کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات کرنا ہوں گے ورنہ قضیہ فلسطین کے تصفیے کی سازش کی جاسکتی ہے۔

عباس ملیشیا نے اسلامی جہاد کے رہ نما کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

فلسطینی اتھارٹی کے ماتحت سیکیورٹی اداروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں بیت امر کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے رہ نما کو گولیاں مار کر زخمی کیا جس کے بعد انہیں شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے۔

جہادی ٹریننگ کے دوران غزہ میں اسلامی جہاد کا کارکن شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جہادی تربیت کے دوران اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے ایک کارکن غلطی سے گولی لگنے سے جام شہادت نوش کرگیا۔

اسلامی جہاد کا وفد مصر کے کامیاب دورے کے بعد غزہ واپس

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سیکرٹری جنرل رمضان عبداللہ شلح کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد حال ہی میں مصرکی دعوت پر قاہرہ گیا تھا۔ چند روز تک مصری قیادت سے بات چیت کے بعد اسلامی جہاد کا وفد گذشتہ شام کو واپس غزہ آ گیا ہے۔

حماس اور اسلامی جہاد کا دفاع قبلہ اول کے لیے نفیر عام کا اعلان

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے نفیر عام کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی نے قبلہ اول کے حوالے سے جارحانہ اقدامات نہ روکے تو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے جن کی تمام ترذمہ داری صہیونی ریاست پرعاید ہوگی۔

اسلامی جہاد کے رہ نما اور القدس بریگیڈ کے بانی انتقال کر گئے

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد کے مرکزی رہ نما اور جماعت کے عسکری ونگ ’سرایا القدس‘ [القدس بریگیڈ] کے بانی الحاج محمود الحیلہ المعروف ابو ھنادی گذشتہ روز انتقال کر گئے۔

قابض اسرائیل کے خلاف نئی جنگ کے لئے تیار ہیں: القدس بریگیڈز

فلسطینی جماعت اسلامی جہاد کے مسلح ونگ القدس بریگیڈ نے ایک بار پھر قابض اسرائیل کے ساتھ کسی بھی ممکنہ جنگ کے لئے مکمل تیاری کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام اور ان کے مفادات کے دفاع اور فلسطینی زمین کے دفاع کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

امریکا: فلسطینی مزاحمتی قوتوں کی مدد کوجرم قرار دینے کا بل تیار

امریکی کانگریس میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت کو جرم قرار دینے کے لیے ایک نیا بل پیش کیا گیا ہے۔ اس بل میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کانگریس فلسطینی مزاحمتی قوتوں بالخصوص اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ اور اسلامی جہاد کی مالی مدد کرنے والوں پر پابندیاں عاید کرے۔

فلسطینی قوم پرصہیونی شیطان کا تسلط قائم ہے: اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے تنظیم آزادی فلسطین[پی ایل او] پر زور دیا ہے کہ وہ قومی مفاہمت کے لیے اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دے۔ جماعت کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی بارود کا ڈھیر بن چکی ہے اور یہ بارود پھٹا سب کچھ تباہ ہوجائے گا۔

دوران تربیت زخمی ہونے والا اسلامی جہاد کا کار کن شہید

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے عسکری ونگ کا ایک رکن دوران تربیت زخمی ہونے کے ایک ہفتے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔