پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی جہاد

القدس بریگیڈ کے دوکمانڈر اسیری کے 17 سال میں داخل

فلسطین میں سرگرم شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ شہداء القدس بریگیڈ کے دو سینیر کمانڈر 42 سالہ ثابت عزمی سلیمان مرداوی اور 55 سالہ علی سلیمان سعید السعدی الصفوری نے اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد سترویں میں اپنا مسلسل اسیری کا سفر شروع کردیا ہے۔

اسلامی جہاد کے سربراہ پر قاتلانہ حملے کی خبر من گھڑت قرار

اسلامی جہاد نے جماعت کے سیکرٹری جنرل رمضان شلح پر قاتلانہ حملے کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہا ہے کہ اس طرح کی خبریں دشمن کو فائدہ پہنچانے اور جماعت کے کارکنوں میں بے چینی پیدا کرنے مذموم کوشش ہے۔

اسرائیلی فوج نے اسلامی جہاد کے رہ نما کو حراست میں لے لیا

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں ایک کارروائی کے دوران اسلامی جہاد کے مقامی رہ نما الشیخ بسام السعدی کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

اسلامی جہاد کے وفد کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات

اسلامی جہاد کے اعلیٰ اختیاراتی وفد نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسلامی جہاد کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی۔

حماس اور اسلامی جہاد نے’مرکزی‘ کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ کیوں کیا؟

اسلامی تحریک مزاحمت ( حماس ) اور اسلامی جہاد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مقبوضہ القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے فیصلے کے خلاف ردعمل پر غور کے لیے فلسطینی قیادت کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی اسرائیل کو تسلیم کرنے سے انکار کردے:اسلامی جہاد

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے فلسطینی اتھارٹی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون فوری طور پر ختم کردے۔ اسلامی جہاد نے تنظیم آزادی فلسطین پر بھی زور دیا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان القدس اور لیکوڈ کی جانب سے غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کے اعلان کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ واپس لے۔

’مرج الزھور‘ ربع صدی کو محیط قصہ اجتماعی ملک بدری کا!

فلسطین کی تحریک تاریخ آزادی کی جدو جہد میں کئی ایسے موڑ آئے جنہیں آنے والا مورخ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ فلسطینی تحریک آزادی سے وابستہ دیگر ان گنت واقعات میں ربع صدی قبل قابض صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کی اجتماعی ملک بدری کا واقعہ بھی ہمیشہ تازہ رہے گا۔

فلسطینی بیٹیاں دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے خواتین عسکری ونگ کے زیرانتظام غزہ کی پٹی میں ایک پریڈ کا اہتمام کیا گیا۔ پریڈ میں سیکڑوں مجاھدات نے حصہ لیا۔

’فلسطینیوں کی جزیرہ سیناء میں آباد کاری اسرائیل کی مصر دشمنی‘

اسلامی جہاد نے اسرائیل کی ایک خاتون وزیر کے اس بیان کو مسترد کردیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کے لیے مصر کا جزیرہ نما سیناء موزوں علاقہ ہے۔

غزہ پرحملہ ننگی جارحیت، اسرائیل کو مزہ چکھائیں گے:اسلامی جہاد

فلسطینی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ایک سرنگ کی آڑ میں وحشیانہ بمباری کو دشمن کی ننگی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی قوم دشمن کی اس جارحیت کا جواب دے گی۔