جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد موومنٹ

القدس بریگیڈ کے کمانڈر "ابو شجاع” تین ساتھیوں سمیت شہید

اسلامی جہاد تحریک کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر سمیت پانچ مزاحمت کار طولکرم کے "نور شمس" کیمپ میں ایک گھر کو صیہونیوں کی طرف سے نشانہ بنانے کے بعد شہید ہو گئے۔قابض فوج نے القدس بریگیڈز میں طولکرم بٹالین کے کمانڈر محمد جبر (ابو شجاع) کو نور شمس کیمپ میں مزاحمت کاروں کےساتھ ایک مکان پر بمباری کرکےشہید کرنے کا اعلان کیا۔طولکرم کی مساجد میں بھی قائد (ابو شجاع) کا سوگ منایا گیا جو دشمن کے ساتھ لڑتے ہوئے بہادرانہ جھڑپ کے بعد اپنے ساتھیوں کے ساتھ شہید ہو گئے تھے۔اسی بمباری میں تین دیگر مزاحمتی کارکن (جن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی) بھی شہید ہوئے۔ قابض فوج نے مکان کو 20 گھنٹے سے زائد محاصرے میں رکھا اور مجاھدین نے دشمن فوج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

اسلامی جہاد کی قیادت کا دورہ مصر، قاہرہ سے غزہ جنگ پر بات چیت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی قیادت کے دورہ مصرکے بعد اسلامی جہاد کی قیادت نے بھی قاہرہ میں مصری حکام کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ اس بات چیت میں غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیلی جارحیت پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

حماس اور اسلامی جہاد کے رہ نماؤں کی نصراللہ سے ملاقات

لبنان میں حزب اللہ کے میڈیا نے بدھ کے روز کہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے فلسطینی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ اور حماس کے سیاسی بیورو کے نائب سربراہ صالح العاروری سے ملاقات کی ہے۔

امریکا نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دہشت گردی کا سرپرست ہے:اسلامی جہاد

اسلامی جہاد نے امریکی سکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کے نفرت انگیز بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کا دورہ اسرائیل اور اسرائیلی ریاست کی حمایت اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا پوری دنیا میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سرپرست ہے۔

اتھارٹی امریکی ،سرائیلی شہ پر ہمیں دیوار سےلگا رہی ہے: اسلامی جہاد

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم اسلامی جہاد نے کل جمعہ کو اپنے 36 ویں تاسیس کے موقعے پر جاری ایک بیان میں فلسطینی اتھارٹی کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اسلامی جہاد کی بلوچستان میں میلاد النبی جلوس پر حملے کی شدید مذمت

فلسطین میں اسلامی جہاد موومنٹ نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں دو روز قبل میلادالنبی ﷺ کے جلوس پر ہونےوالے تباہ کن دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

سعودی عرب میں اسرائیلی وفد کے استقبال کی مذمت کرتے ہیں: اسلامی جہاد

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے غاصب صیہونی ریاست کے وفد کو سعودی عرب میں منعقد ہونے والے یونیسکو کے اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے کی مذمت کی ہے۔

اسلامی جہاد کا فلسطینی اتھارٹی پرمزاحمت کچلنے کا الزام

اسلامی جہاد موومنٹ کے رہنما ماہر الاخراس نے فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز پر الزام عاید کیا ہے کہ اس نے غرب اردن بالخصوص جنین میں مزاحمت کچلنے کے لیے ایک نیا پلان تیار کیا ہے۔

کارکنوں کی گرفتاریاں، اسلامی جہاد کی فلسطینی اتھارٹی پر تنقید

فلسطین میں اسلامی جہاد تحریک نے رام اللہ میں اتھارٹی کے ماتحت سکیورٹی اداروں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جماعت کے کارکنوں کو گرفتارکرنے کے لیے ان کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیوں کو بڑھا رہی ہے۔

سیاسی گرفتاریوں کی وجہ سے قاہرہ مذاکرات کا بائیکاٹ کیا: اسلامی جہاد

اسلامی جہاد تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد الہندی نے کہا ہے کہ قاہرہ میں جنرل سیکرٹریز کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ مغربی کنارے میں مسلسل سیاسی گرفتاریوں اور مزاحمت کاروں کے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے تعاقب کی وجہ سے کیا گیا ہے۔