چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسلامی جمہوریہ ایران

ایران کا میزائل پروگرام کے خلاف اسرائیلی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ

اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری میڈیا نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ایران نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اس کی دفاعی اور میزائل پروڈکشن صنعتوں کو سبوتاژ کرنے کی ناکام سازش کر رہا ہے۔ایران نے اسرائیل کی اس مبینہ سازش کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل سے سعودی عرب کے تعلقات فلسطینیوں کے لیے سود مند نہیں: ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے آج پیر کو کہا ہے کہ سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے سے فلسطینی عوام اور ان کے کاز کو کوئی فائدہ پہنچے گا اور نہ ہی خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کو آگے بڑھایا جا سکے گا۔

ھنیہ کی ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور جماعت کی قیادت کے وفد نے کل سوموار کی شامل تہران میں اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں انہوں نے فلسطین اور خطے کی سیاسی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیرخارجہ اور اسماعیل ھنیہ کے درمیان فون پر تبادلہ خیال

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور ایرانی وزیر خارجہ حسین عبداللہیان نے ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

فلسطینیوں کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھیں گے:ایرانی صدر

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کی بے مثال مزاحمت اور استقامت کے طویل سال پوری انسانیت کی طرف سے لائق تحسین ہیں۔

ایران میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 6203 ہوگئی

اسلامی جمہوریہ ایران میں کرونا کی وبا کے نتیجے میں اتوار کے روز مزید 47 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد ملک میں اب تک کرونا سے مجموعی ہلاکتیں 6203 ہوگئی ہیں۔