
اسرائیل مسجد اقصیٰ کا اسلامی تشخص ختم کرنا چاہتا ہے:ھنیہ
پیر-12-اگست-2019
اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو کسی قسم کا گزند پہنچا تو اس کی تمام ذمہ داری اسرائیل پرعاید ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کے اسلامی تشخص کو پامال کرتے ہوئے قبلہ اول کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی طورپر تقسیم کررہا ہے۔