پنج شنبه 01/می/2025

اسلامی تحریک

مسجد اقصیٰ ایمان، عقیدہ قرآن ہے،دفاع میں کوئی کسرنہ چھوڑی جائے

مقبوضہ فلسطین کے اندرونی علاقوں میں سرگرم اسلامی تحریک کے نائب صدر الشیخ کمال الخطیب نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ ایک عقیدہ اور کتاب اللہ میں کندہ آیت ہے اور اس سے ربط اور اس کی طرف سفر کرنا ایک عقیدہ اور رسول خداﷺ کے حکم کا دفاع ہے۔

مقبوضہ فلسطین کے ممتاز مذہبی رہ نما کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا

آج ہفتے کی صبح اندرو فلسطین کے علاقے کفر قرع میں نامعلوم مسلح صہیونی شرپسندوں نے اسلامی تحریک کے سرکردہ رہ نما، عالم دین اور کفر قرع کی جامع مسجد قباء کے امام اور خطیب الشیخ سامی عبدالطیف کو گولیاں مار کر شہید کیا ہے۔

فلسطینی8 ذی الحج کو قبلہ اول پریہودی غنڈہ گردی ناکام بنائیں

اسلامی تحریک نے فلسطینی مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ 8 ذی الحج کو یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پردھاووں کو ناکام بنانے کے لیے مسجد اقصیٰ میں جمع ہوں اور مقدس مقام میں اس روز اجتماعی اعتکاف کریں۔

پابندیوں کے باوجود اسلامی تحریک کی طاقت سے صہیونی ریاست خائف

اسرائیل کے سیکیورٹی حلقوں نے کہا ہے کہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ عرب علاقوں کے شمالی شہروں میں قائم اسلامی تحریک پر چھ سال سے پابندیاں عاید ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی تحریک زور پکڑتی جا رہی ہے۔

اسرائیلی عدالت سے اسلامی تحریک کے 7 رہ نماؤں پر فرد جرم عاید

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم اسلامی تحریک کے سات رہ نماؤں پر ممنوعہ سرگرمیوں اور فلاحی اداروں کے ساتھ کام کرنے کے الزامات کے تحت فرد جرم عاید کی ہے۔

‘الشیخ راید صلاح کو جیلوں میں منتقلی کے دوران پابہ جولاں لایا جاتا ہے‘

بزرگ فلسطینی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے ایک بار پھر اپنے ساتھ صہیونی درندہ صفت فوجیوں کی جانب سے برتے جانے والے غیر انسانی سلوک پر شدید احتجاج کیا ہے۔ گذشتہ روز عدالت کے سامنے پیشی کے موقع پر الشیخ راید صلاح نے کہا کہ انہیں ریمون جیل سے الجلمہ جیل میں لانے کے ہوئے ہاتھ، پاؤں کو باندھ کر انتہائی تکلیف دہ انداز میں منتقل کیا گیا۔

اسرائیلی فوج کی راید صلاح کے خلاف فرد جرم عاید کرنے کی تیاری

قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک کے امیر اور بزرگ فلسطینی رہ نما الشیخ راید صلاح کے خلاف فرد جرم کی تیاری شروع کی ہے۔ دوسری جانب صہیونی عدالت نے الشیخ راید صلاح کی حراست میں آئندہ جمعرات تک کی توسیع کردی ہے۔

الشیخ راید صلاح عدالت میں پیش، مدت حراست میں توسیع

بزرگ فلسطینی مذہبی و سماجی رہ نما الشیخ راید صلاح کو اسرائیلی فوج نے عدالت میں پیش کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سوموار تک انہیں پولیس کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

اسلامی تحریک کے رہ نما کی بیت المقدس میں داخلے پر پابندی کی تجدید

اسرائیلی حکام نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں قائم اسلامی تحریک کے نائب امیر الشیخ کمال خطیب کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ میں داخلےپر عاید پابندی کی تجدید کرتے ہوئے انہیں مزید کئ ماہ تک القدس میں داخلے سے روک دیا ہے۔

اسرائیل طاقت کے ذریعے اسلامی تحریک کو کچلنا چاہتا ہے:راید صلاح

فلسطین کے سرکردہ مذہبی رہ نما اور اسلامی تحریک کے امیر الشیخ راید صلاح نے الزام عاید کیا ہے کہ اسرائیل جعلی الزامات اور حیلوں بہانوں سے اسلامی تحریک کو ختم کرنے کی سازش کررہا ہے۔