جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامک بلاک

غزہ میں قتل عام پر اسرائیل کے خلاف نفیر عام کی اپیل

غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے خلاف تازہ قتل عام کے وحشیانہ جرائم پر پورے فلسطین میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

یونیورسٹی میں اسلامک بلاک کو بدنام کرنے کی سازش کی تحقیقات کا مطالبہ

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی طرف سے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل یونیورسٹی میں طلبا پر مسلح افراد اور عباس ملیشیا کے اہلکاروں کے تشدد ​اور اسلامک بلاک کے طلبا کے بھیس میں احتجاجی ڈرامہ رچانے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

قوم حماس کے ساتھ ہے، عام انتخابات کے مطالبے پر بدستور قائم ہیں:ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے انتخابات ،صدارتی اور قانون سازی کے انتخابات اور تنظیم آزادی فلسطین کے ساتھ نیشنل کونسل کےانتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انتخابات وقت کی ضرورت ہیں اور فلسطینی اتھارٹی کو اس معاملے میں ٹال مٹول سے کام لینے کے لیے بجائے جلد از جلد الیکشن کی طرف جانا چاہیے۔

طلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کی کامیابی پرھنیہ کی مبارک باد

حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیرزیت یونیورسٹی میں جماعت کے حمایت یافتہ طلبا گروپ اسلامی بلاک کو طلبہ کے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

طلباء یونین الیکشن میں کامیابی پر اسلامک بلاک کو مبارک باد

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے گذشتہ روز غرب اردن کے شہر رام اللہ میں قائم بیرزیت یونیورسٹی میں ہونے والے طلباء یونین کے انتخابات میں جماعت کی طلباء تنظیم اسلامک بلاک کی شاندار کامیابی پر تنظیم کی قیادت کو مبارک باد پیش کی ہے۔

اسلامک بلاک کی کامیابی مزاحمتی قوتوں کے حق میں عوام کا ریفرنڈم ہے:مشعل

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے مغربی کنارے میں حماس کی حمایت یافتہ طلباء تنظیم اسلامک بلاک کی جامعہ بیرزیت میں طلباء یونین کے انتخابات میں کامیابی کو مزاحمتی قوتوں کی حمایت میں عوامی ریفرنڈم قرار دیا ہے۔

طلبا یونین کے انتخابات میں اسلامک بلاک کامیاب، حماس کی مبارک باد

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں بیرزیت یونیورسٹی میں طلباء یونین کے انتخابات میں اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کی مقرب خیال کی جانے والی طلباء تنظیم اسلامک بلاک نے کامیابی حاصل کی ہے جب کہ تحریک فتح کے حامیوں کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب حماس نے اسلامک بلاک کی کامیابی پر تنظیم کے کارکنوں اور رہ نماؤں کو مبارک باد پیش کی ہے۔