جمعه 15/نوامبر/2024

اسراِئیل

نیتن یاھو کا مقرب اخبار اسرائیل کا مقبول ترین روزنامہ

اسرائیلی حکومت اور انتہا پسند مذہبی حلقوں کے اخبارات کو بائیں بازو کے ترجمان اخبارات کی نسبت زیادہ پذیرائی اور عوامی مقبولیت حاصل رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ایک دوست کا اخبار’’اسرائیل الیوم‘‘ ملک کے تمام اخبارات میں سب سے زیادہ فروخت ہوتا اور پڑھا جاتا ہے۔

خالد مشعل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایک وضاحتی بیان میں باور کرایا ہے کہ جماعت کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل پر اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق بیان من گھڑت ہے۔ خالد مشعل کی جانب سے صہیونی ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے اور نہ جماعت کی ایسی کوئی پالیسی ہے۔

اسرائیل: عرب ارکان کنیسٹ کو پارلیمنٹ سے بیدخلی کا قانون زیربحث

اسرائیلی پارلیمنٹ کی آئین ساز کمیٹی نے ایک نئے مسودہ قانون پر بحث شروع کی ہے جس کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ کے عرب ارکان کو ایوان سے بے دخل کرنے کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

’’محفوظ زون‘‘، حالت جنگ میں 93 قصبے خالی کرنے کا اسرائیلی منصوبہ

اسرائیلی فوج نے جنگ کی صورت میں اندرون اسرائیل کے لیے’محفوظ زون‘ کے عنوان سے ایک نیا منصوبہ تیار کیا ہے جس کے تحت 93 قصبوں میں رہنے والے یہودیوں کو متبادل مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔

اسرائیلی وزیردفاع نے فلسطینی’یوتھ موومنٹ‘ کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی

اسرائیلی وزیردفاع آوی گیڈور لائبرمین نے فلسطین میں سرگرم ’یوتھ موومنٹ‘ کو ایران اور لبنانی حزب اللہ کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے اس کی سرگرمیوں پر پابندی عاید کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکا نے اسرائیل کو فوجی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی منظوری دے دی

امریکی حکومت نے اسرائیل کو فوجی امداد کی مد میں SH-60T ماڈل کے ’سی ہاک‘ جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کرنے کی منظوری دی ہے۔

حماس: اسرائیل سے خفیہ ساز باز کا ایرانی عہدیدار کا بیان باطل قرار دیا

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینیر عہدیدار کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ خفیہ مذاکرات کا الزام یکسر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے جماعت کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ ایرانی عہدیدار کابیان سراسر باطل اور جھوٹ کا پلندہ ہے۔

اسرائیل نے اطالوی پارلیمانی وفد کو غزہ داخلے سے روک دیا

اسرائیلی حکومت کی جانب سے انتقامی پالیسی کے تحت بیرون ملک سے آئے وفود کی غزہ داخلے پرعاید پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ گذشتہ روز اٹلی کے پارلیمانی وفد نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی مگر صہیونی حکام نے انہیں غزہ جانے سے روک دیا۔

ترکی ۔ اسرائیل سمجھوتہ، فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی نئی ڈیل ثابت ہو گا؟

دنوں اسرائیل اور ترکی کے ذرائع ابلاغ میں تل ابیب اور انقرہ کے درمیان پانچ سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کی بحالی کے لیے دونوں ملکوں کےدرمیان ایک معاہدے کی خبریں کافی گرم ہیں۔