جمعه 15/نوامبر/2024

اسراِئیل

غزہ میں امریکی حمایت سے فلسطینی نسل کشی کی اسرائیلی جنگ کے 304 دن مکمل

غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف دس ماہ سے جاری نسل کشی کی جاری جنگ کے پیر کے روز 304 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ یہ جنگ اسرائیل دنیا کے طاقتور ترین ملک اور اپنے سب سے بڑے اتحادی امریکہ کی مدد سے لڑ رہا ہے۔

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے خطبے میں حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں شہید کہنے پر مسجد اقصیٰ کے 84 سالہ امام شیخ عکرمہ صبری کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد منظور

پاکستان کی قومی اسمبلی میں جمعے کو فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت و جارحیت اور حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کیے جانے کے خلاف ایک قرارداد اتفاق رائے سے منظور کی گئی۔

اسرائیلی حملے سے الحدیدہ بندرگاہ کو 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا

اسرائیلی حملے کے نتیجے میں یمن کی الحدیدہ بندر گاہ کو تقریباً 20 ملین ڈالر کا نقصان پہنچا ہے۔ بندر گاہ کے حکام کے مطابق زیادہ نقصان فیول سٹیشن کی تباہی کی وجہ سے ہوا ہے۔

غزہ جنگ میں شہادتوں کی تعداد 39324 ہو گئی: وزارتِ صحت

غزہ کی وزارتِ صحت نے اتوار کو ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ کے نو ماہ سے زیادہ عرصے میں کم از کم 39324 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

حماس کے رہنما اسرائیلی حراست میں جام شہادت نوش کر گئے

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے جمعے کو کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں تنظیم کے سرکردہ رہنما مصطفیٰ الیشخ محمد ابو عرہ اسرائیل کی حراست میں ضروری طبی امداد نہ ملنے کے باعث جام شہادت نوش کر گئے۔

بحیرہ ہند میں اسرائیلی بحری جہاز ایرانی ڈرون حملہ

امریکی محکمہ دفاع [پینٹاگان] کے ایک عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل کے ایک بحری جہاز پر ایرانی ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے۔ یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں اسرائیل کی ایک کمرشل کمپنی کے ملکیتی بحری جہاز’گلیکسی لیڈر‘ کو یمن کے حوثی عسکریت پسندوں نے قبضے میں لے لیا تھا۔

بھارت، امریکا اور اسرائیل گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے، سینیٹر مشاہد حسین سید

سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ بھارت، امریکا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ قابل تشویش ہے، واشنگٹن نے فلسطین کے معاملے پر اخلاقی معیار کھودیا ہے۔اسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ میں بین الاقوامی سیکیورٹی سے متعلق سیشن سے خطاب میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ امریکا نے کچھ عرصے میں 6 ٹریلین ڈالر جنگ میں جھونکے۔

ایک لاکھ تیس ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں جمعہ کی نماز ادا کی

کل جمعہ کے روز اسرائیلی پابندیوں کے باوجود ہزاروں فلسطینیوں نے قبلہ اول میں جمعہ کی نماز ادا کی۔

بیت لحم میں اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم کی اطلاعات

فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق بیت لحم کے جنوب میں واقع الخضر نامی قصبہ میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینیوں کے درمیان تصادم میں متعدد فلسطینی زخمی ہو گئے