شنبه 10/می/2025

اسرائیل

اسرائیل نے یورپی رکن پارلیمان کو فلسطینی علاقوں میں داخلے سے روک دیا

اسرائیلی قابض حکام نے یورپی پارلیمنٹ کی رکن آنا میرینڈا کو یورپی پارلیمنٹ کے ایک وفد کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اسرائیلی ریسکیو ٹیم ترکیہ میں تاریخی نوادرات کی چوری میں ملوث

ترکیہ نیوز کی ویب سائٹ "Haber7" نے کہا ہے اسرائیلی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم جسے زلزلے کے دوران ترکیہ بھیجا گیا تھا واپس جاتے ہوئے انطاکیہ شہر سے "ایسٹر" (ایک مذہبی کتاب) کے مخطوطات چوری کرلیے تاہم معلوم ہونے پر اسے دوبارہ واپس استنبول منتقل کردیا گیا۔

اسرائيلی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، پولیس ہائی الرٹ

قابض اسرائیلی حکومت نے کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ اجلاس ہفتے کی شام ہوگا جس میں یروشلم میں پیش آنے والے فائرنگ کے دو حملوں کے بعد ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

امریکی، اسرائیلی مشترکہ فوجی مشقیں خطے کے خلاف جارحیت ہیں: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے امریکی اور اسرائیلی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کو علاقے کے ممالک کے خلاف نئی جارحیت قرار دیا ہے۔

فلسطینی معلمہ ھنادی حلوانی کی نظر بندی میں توسیع

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینی استاد اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی ھنادی حلوانی کی نظر بندی میں توسیع کر دی ہے۔

نیتن یاھو نے عدالتی ترامیم کے خلاف اپوزیشن کے مطالبات مسترد کردیے

قابض اسرائیلی ریاست کے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز ہزاروں مظاہرین کے مطالبات کو مسترد کر دیا جنہوں نےحکومت کی طرف سے عدالتوں کے اختیارات محدود کرنے کے خلاف احتجاج شروع کیا تھا۔

لبنان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے اسرائیلی ڈرون پر فائرنگ

لبنانی المنار ٹی وی نے کہا ہے کہ لبنانی فوج نے جمعے کے روز ملک کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی ڈرون کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی وزیر کا اشتعال انگیز دورہ مسجدِ اقصیٰ قابل مذمت ہے: پاکستان

پاکستان نے اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے قومی سلامتی کے وزیر کی مقبوضہ بیت المقدس میں مسجدالاقصیٰ کے احاطے میں اشتعال انگیزدراندازی کی شدید مذمت کی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے دو شامی فوجی ہلاک، ہوائی اڈا عارضی طور پر بند

شامی فوجی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی میزائلوں نے کم از کم دو شامی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد شام کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

مغربی کنارہ: قابض اسرائیلی فورسز نے متعدد فلسطینی اغوا کر لیے۔

اسرائیلی قابض فورسز نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات میں مغربی کنارے کے مختلف علاقوں سے متعدد فلسطینی شہریوں کو اغوا کر لیا ہے۔ فلسطینی پرزنرز سوسائٹی کے مطابق اغوا کیے جانےوالوں میں بڑی تعداد فلسطینی نوجوانوں کی ہے۔