جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

لبنان پر حملہ کیا تو اسرائیل کو پتھر کےدور میں دھکیل دیں گے:حزب اللہ

حزب اللہ کے سکریٹری جنرل حسن نصر اللہ نے اسرائیل کو خبردار کیا ہےکہ "اگراسرائیل نے حملہ کیا تو اس کا نام و نشان مٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہل کرنے سے زیادہ تر معاملات میں ہم نے دفاعی پوزیشن اختیار کی اور مزاحمت کے محور نے بڑی حد تک پہل نہیں کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے ہم پر حملہ کیا تو ہم اسے پتھر کے دور میں دھکیل دیں گے۔

نیتن یاھو کے خلاف دوبارہ احتجاج، مظاہرین کی ملک جام کرنے کی دھمکی

ہزاروں افراد نے کل ہفتے کی شام تل ابیب اور درجنوں قصبوں اور اہم مقامات پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت اور عدلیہ کو کمزور کرنے کے منصوبے کے خلاف مسلسل 32ویں ہفتے مظاہرے کیے۔

عدالتی اصلاحات کےخلاف احتجاج،اسرائیلی ایٹمی سائنسدانوں کےاستعفےکاامکان

اسرائیل میں نئی عدالتی ترامیم کی منظوری کے بعد بحران مزید بڑھ رہا ہے۔ حال ہی میں سینئر جوہری سائنسدانوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی کنیسٹ کی طرف سے عدالتی ترامیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے دستبردار ہونے اور استعفیٰ دینے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل: عدالتی اصلاحات کے خلاف ڈاکٹروں، مزدور رہنمائوں کا احتجاج

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرنے کے متنازع قانون کی منظوری کے خلاف بہ طور احتجاج ہزاروں اسرائیلی ڈاکٹروں نے کام چھوڑ دیا ہے،م زدور رہ نماؤں نے عام ہڑتال کی دھمکی دی ہے اور سینیر جج صاحبان بیرون ملک دورے سے ایک روز قبل ہی عجلت میں لوٹ آئے ہیں۔

اسرائیلِ: عدالتی اصلاحات کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج

اسرائیل میں عدالتی ترامیم کے خلاف رات کے وقت مظاہرے جاری رہے۔ اسرائیل میں تقریباً ساڑھے پانچ لاکھ مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے۔

اسرائیلی خفیہ ادارے کے سابق چیف سول نافرمانی کی دھمکی

اسرائیلی خفیہ ادارے ’شن بیٹ‘ کے سابق سربراہ نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کی صورت میں وسیع پیمانے پر سول نافرمانی کی دھمکی دی ہے۔

عازمینِ حج کیلئے اسرائیل سے براہ راست پروازیں دستیاب نہیں ہونگی

اس برس عازمینِ حج کے لیے اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست پروازیں دستیاب نہیں ہوں گی۔

12 سالہ فلسطینی بچوں کی گرفتاری کی اجازت کے اسرائیلی بل کی مذمت

فلسطینی اسیران کے امور کی تنظیم واعدنے اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ کی جانب سے 12 سال تک کم عمر فلسطینیوں کو جیل میں ڈالنے کا بل تیار کرنے کی مذمت کی ہے۔

’ریڈ ولف‘ فلسطینیوں کی جاسوسی کا ایک نیا اسرائیلی ہتھکنڈہ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہےکہ اسرائیلی قابض حکام ایک تجرباتی چہرے کی شناخت کا نظام استعمال کر رہے ہیں جسے "ریڈ وولف" کہا جاتا ہے تاکہ فلسطینیوں کا پتہ لگایا جا سکے اور ان کی نقل و حرکت کی آزادی پر عائد سخت پابندیوں کو خودکار بنایا جا سکے۔

پاکستان کی بقا اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے میں ہے: لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت، اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحادِ امت اور عالمِ اسلام کا دفاعی، اقتصادی اور خارجہ محاذ پر ایک ایجنڈا ناگزیر ہے۔