جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

اردنی حکومت قوم کے سامنے اسرائیل سے خفیہ معاہدے کی وضاحت کرے

اسرائیل اور اردن کے درمیان بحر مردار میں گیس کے خفیہ معاہدے کے بارے میں خبریں سامنے آنے کے بعد عوامی ، سماجی اور سیاسی حلقوں میں شدید رد عمل سامنےآیا ہے

اسرائیل میں زیرحراست فلسطینی سائنس دان کو انتظامی قید کی سزا

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے زیرحراست فلسطینی سائنسدان پروفیسر عماد البرغوثی کو تین ماہ کے لیے انتظامی قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔

غرب اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کی صہیونی مہم دوبارہ شروع

اسرائیل میں ایک بار پھر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کو صہیونی ریاست کا مستقل حصہ بنانے کی مذموم مہم شروع ہو گئی ہے۔ یہ مہم ماضی میں بھی اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں اسے باوجوہ روک دیا گیا تھا۔

فلسطینی سرنگوں کی تلاش کے لیے اسرائیل میں چار بڑے پلانٹس کا قیام

فلسطینی مجاھدین کی جانب سے اپنے دفاع کے لیے غزہ کی پٹی میں کھودی گئی سرنگوں کی تلاش اسرائیل کے لیے ایک بڑا سردرد بن چکی ہے اور اب تک اسرائیلی حکومتیں ان سرنگوں کی تلاش اور ان کی مسماری کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کرنے کے باوجود ناکام ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم اور وزراء کی پارلیمنٹ میں جواب طلبی کی پالیسی بحال

اسرائیلی پارلیمنٹ [کنیسٹ] نے اپوزیشن کے مطالبے پر ایک نئی پالیسی جاری کی ہے، جس میں کسی بھی وقت ہنگامی حالت میں وزیراعظم اور کابینہ کے دیگر ارکان میں سے کسی سے بھی کسی مسئلے پر جواب طلبی کی جا سکے گی۔

صحافتی آزادیوں کےحوالے سے اسرائیل بدترین ممالک میں شامل

امریکا کے ایک تھینک ٹینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں اسرائیل کوآزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے کے حوالے سے بدترین ممالک میں شامل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے صحافتی آزادیوں کے حوالے سے معکوس سمت میں سفر کیا ہے۔

اسرائیل کو امریکا منتقل کرنے کی تجویز، برطانوی رکن پارلیمنٹ مستعفی

برطانیہ میں سرگرم صہیونی لابی کے دباؤ کے بعد امریکا میں اسرائیلی ریاست کی قیام کی تجویز پیش کرنے والی ایک رکن پارلیمنٹ سے زبردستی استعفیٰ لے لیا گیا ہے۔

‘اسرائیلی حکومت یہودی شرپسندوں کی قبلہ اول پر یلغار میں مددگار ہے’

فلسطین کے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے امور کے تجزیہ نگار نے دعویٰ کیا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی غیرمعمولی تعداد کے قبلہ اول پر یلغار کے پس پردہ اسرائیلی حکومت کی حمایت کار فرما ہے۔ اسرائیلی فوج اور پولیس کی جانب سے جب تک یہودیوں کو تحفظ کی ضمانت فراہم نہ کی جائے یہودی اس وقت تک قبلہ اول پر یلغار نہیں کرتے ہیں۔؛

کرپشن اور حرام کی کمائی پر پلنے والے صہیونی میئر!

اسرائیل میں حکومت، فوج، پولیس اور ریاست کے تمام اعلیٰ اداروں سے وابستہ سرکردہ شخصیات کی مال حرام پر پرورش کوئی نیا موضوع نہیں۔ اس حوالے سے خبریں اکثر ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ اسرائیل کے ایسے 20 بلدیاتی کونسلوں کے چیئرمین حضرات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے یہ تمام میئر جنسی اسکینڈل، جنسی تشدد، مالی بدعنوانی، مال حرام کی کمائی، بدانتظامی، رشوت کےلین دین اور بلیک میلنگ جیسے سنگین نوعیت کے اسکینڈلز میں ملوث رہے ہیں۔

حیفا میں ٹریفک حادثہ، ایک اسرائیلی ہلاک، دسیوں زخمی

فلسطین کے مقبوضہ شہر حیفا میں گذشتہ روز ٹریفک کے ایک حادثے کے نتیجے میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور دسیوں زخمی ہوگئے۔