جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل

اسرائیل کا غزہ کی پٹی میں نئی سرنگ کے انکشاف کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر رفح میں صوفا کے مقام پر زیرزمین 28 میٹر سرنگ کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار غزہ کی پٹی میں سرنگوں کی کھدائی کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اسرائیل کا غزہ پر بہ یک وقت فضائی اور زمینی حملہ

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے مختلف مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

غرب اردن:سیکٹرA میں فلسطینی اختیارات میں اضافہ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ حال ہی میں فوج نے مقبوضہ مغربی کنارکے کے سیکٹر A میں فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کو مزید اختیارات سونپے ہیں۔ یہ اختیارات فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کی کار کردگی بہتر ہونے کے بعد سونپے گئے ہیں اور اس سیکٹر میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔

ایف 35 طیاروں کے عوض یہودی آباد کاری روکنے کی تجویز کا انکشاف

امریکا اور اسرائیل کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات اور دفاعی شعبے میں لین دین کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر حال ہی میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل بھی امریکیوں کو جنگی طیاروں کے حصول کی اڑ میں بلیک میل کرتا رہا ہے۔

اسرائیل کی نیٹو کے ہیڈ کواٹرمیں دفترکھولنے کی کوشش

اسرائیلی حکومت نے برسلز میں قائم شمالی اوقیانوس کی تنظیم ’’نیٹو‘‘ کے صدر دفتر میں اپنا خصوصی دفتر کھولنیں کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

اسرائیلی فوجیوں کو گاڑی تلے کچلنے کے الزام میں فلسطینی شہری شہید

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں منگل کے روز ’’دولیف‘‘ نامی یہودی کالونی کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں مار کر ایک فلسطینی شہری کو شہید کر دیا۔

اسرائیل: کم عمرفلسطینی اسیران کے مقدمہ کی سماعت ایک ماہ تک ملتوی

اسرائیل کی سینٹرل عدالت نے زیرحراست دوفلسطینی بچوں علی علقم اوراس کے چچا زاد معاویہ کے مقدمہ کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

غرب اردن میں گیس کےغیرمعمولی ذخائر کا انکشاف

اسرائیل کی گیس اور تیل کی تلاش میں سرگرم کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے کے قریب بحر مردار میں زیرزمین گیس کی وسیع ذخایر موجود ہیں، جہاں سے کم سے کم سات سے 11 ملین بیرل گیس حاصل کی جا سکتی ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال کا ایک ماہ مکمل

اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینی اسیران 30 سالہ فواد عاصی اور 28 سالہ ادیب مفارجہ کی بھوک ہڑتال آج 2 مئی بروز سوموار کو ایک ماہ مکمل ہو چکا ہے۔ دونوں کو اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کی ظالمانہ پالیسی کے تحت قید میں رکھا گیا ہے۔

غرب اردن کی یہودی کالونیوں کو اسرائیل ضم کرنے کا متنازع قانون تیار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیرقانون وانصاف نے پارلیمنٹ میں ایک نیا مسودہ قانون پیش کیا ہے جس میں سفارش کی گئی ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شہروں میں قائم تمام یہودی کالونیوں کو اسرائیل کا مستقل حصہ بنایا جائے اور ان کی متنازع حیثیت ختم کی جائے۔