چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل و امارات

اسرائیل اور امارات کے درمیان بحری شعبے میں باہمی تعاون کا معاہدہ

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) نے پیرکو کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل نے بحری نقل و حمل، تجربات کے تبادلے اور اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیل اور امارات میں آزاد تجارت کے معاہدے پر مذاکرات

اسرائیل اورمتحدہ عرب امارات نے آزاد تجارت کے معاہدے پرمذاکرات مکمل کرلیے ہیں۔ اسرائیل کی وزارتِ معیشت اور متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے خارجہ تجارت نے جمعہ کو آزاد تجارت پربات چیت مکمل ہونے کی اطلاع دی ہے۔

اسرائیلی، مصری اور اماراتی سربراہان کی شرم الشیخ میں سربراہ ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید کے ساتھ شرم الشیخ میں سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اسرائیل اور امارات کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون کا معاہدہ

کل بدھ کو متحدہ عرب امارات اور قابض اسرائیل ریاست نے معلومات، ٹیکنالوجی اور زرعی مصنوعات کے شعبوں میں زرعی تعاون کو معمول پر لانے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔

اسرائیل اور امارات میں "گرین ٹریول کوریڈور” معاہدےپر دستخط

کل اتوار کو "اسرائیل" اور متحدہ عرب امارات نے "گرین ٹریول کوریڈور" معاہدے پر دستخط کیےہیں۔ اس معاہدے کے تحت کرونا ویکسین لگوانے والے افراد دونوں ممالک میں سفر کرسکیں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان نقل و حرکت کی آزادی کے لیے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کا حصول لازمی ہے۔