جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل میں کرپشن

فرد جرم عاید ہونے سے قبل نیتن یاھو مستعفی نہیں ہوں گے

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ نے سینیر رہ نماؤں اور پارٹی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اس وقت تک اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گے جب تک کہ بدعنوانی کیسز میں ان کے خلاف فرد جرم عاید نہیں کردی جاتی۔ اگر پولیس اور حکومت کا قانونی مشیر انہیں استعفے کا مشورہ دیں تب بھی وزیراعظم ایسا نہیں کریں گے۔

اسرائیلی وزیر داخلہ،اس کی اہلیہ سے بدعنوانی کے الزامات کی تحقیقات

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزیر داخلہ اریے ادرعی اور ان کی اہلیہ پربدعنوانی کے الزامات سامنے آنے کے بعد ان سے پوچھ تاچھ شروع کی گئی ہے۔

اسرائیلی وزیر پر ملازمین کو زبردستی’لیکوڈ‘ میں شامل کرنے کا الزام

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ سے تعلق رکھنے والے ایک وزیر پر الزام ہے کہ وہ سرکاری ملازمین کو زبردستی لیکوڈ میں شامل ہونے پر مجبور کرتے رہے ہیں۔ عبرانی میڈیا کے مطابق وزیر موصوف کے خلاف کسی بھی وقت ملازمین کو مجبور کرنے کے الزام میں تفیش شروع کی جاسکتی ہے۔

نیتن یاھو سے تحقیقات کے لیے تفتیشی عملے میں اضافہ

اسرائیل کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل ’چائی نیٹزن‘ نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے کیسز کی تحقیقات جلد از جلد نمٹانے کے لیے تفتیشی عملے میں اضافہ کردیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے بریگیڈیئراورسپاہی کے خلاف کرپشن کےالزامات کی تحقیقات

اسرائیل کی ملٹری پولیس اور فوج کی انویسٹی گیشن یونٹ نے دھوکہ دہی اور کرپشن کے الزامات میں ایک بریگیڈیئر اور سپاہی کے خلاف تحقیقات شروع کی ہیں۔

بدعنوانی کے الزامات، نیتن یاھو کے کارندہ خاص سے پولیس کی تفتیش

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس نے بدعنوانی کے الزامات کا سامنا کرنے والے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سیکرٹری سے پوچھ تاچھ شروع کی ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اندر سے منشیات کا بیگ برآمد

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے ایک ٹوائلٹ سے ’’گراس‘‘ نامی منشیات سے بھرا ایک بیگ ملا ہے، جس کے بعد ایوان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کرپشن اور حرام کی کمائی پر پلنے والے صہیونی میئر!

اسرائیل میں حکومت، فوج، پولیس اور ریاست کے تمام اعلیٰ اداروں سے وابستہ سرکردہ شخصیات کی مال حرام پر پرورش کوئی نیا موضوع نہیں۔ اس حوالے سے خبریں اکثر ذرائع ابلاغ کی زینت بنتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں اسرائیلی ذرائع ابلاغ اسرائیل کے ایسے 20 بلدیاتی کونسلوں کے چیئرمین حضرات کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کے یہ تمام میئر جنسی اسکینڈل، جنسی تشدد، مالی بدعنوانی، مال حرام کی کمائی، بدانتظامی، رشوت کےلین دین اور بلیک میلنگ جیسے سنگین نوعیت کے اسکینڈلز میں ملوث رہے ہیں۔