جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل میں کرپشن

اسرائیل کے 1000 سابق پائلٹ کا احتجاج میں اپنے پیٹی بھائیوں سے یکجہتی

صہیونی فضائیہ کے 1000 سابق پائلٹوں نے ان پائلٹوں کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اعلان کیا جنہوں نے فوج میں خدمات انجام دینے سے انکار کر دیا تھا۔

کرپشن نے صہیونی ریاست کا مستقبل داؤ پر لگا دیا: سربراہان موساد

اسرائیل کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس ادارے’موساد‘ کے چھ سابق سرہران نے حکومت اور دیگر ریاستی اداروں میں پائی جانے والی کرپشن ملک کے مستقبل کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

’لیکوڈ‘ کے اعلیٰ عہدیدار کرپشن بے نقاب ہونے سے پریشان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی کرپشن کے حوالےسے ان کے مشیر نیئر حیفٹس کے وعدہ معاف گواہ بننے کےبعد حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کے دیگر عہدیدار بھی پریشان ہیں، انہیں خدشہ ہے کہ حیفٹس کسی بھی وقت دیگر عہدیداروں کی کرپشن بے نقاب کرنے کا بیان بھی دےسکتے ہیں۔

کیا اسرائیلی معاشرہ کرپٹ عناصر کو قبول کرنے کا عادی ہوچکا؟

جب سے فلسطین میں صہیونی ریاست قائم ہوئی ہے اس کے بعد سے آج تک صہیونی داخلی سیاسی نظام کے حوالے سے خود کو جمہوری اور کرپشن سے پاک قرار دینے کے دعوے پرعمل پیرا رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حکومت کی کرپشن اور بدعنوانی پر نظر رکھنے کے لیے ایک مانیٹرنگ کا ادارہ بھی قائم کیا گیا۔ یوں بہ ظاہر صہیونی ریاست کا کرپشن سے پاک ریاست کا تصور اور تشخص اجاگرکرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جاتے رہے ہیں۔

اسرائیلی پولیس اور نیتن یاھو کے درمیان الزامات کا تبادلہ

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور انسپکٹر جنرل پولیس رونی الشیخ کے درمیان کرپشن الزامات کے کی وجہ سے ایک دوسرےپر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

’نیتن یاھو کرپشن مافیا کے سرغنہ‘احتجاج مسلسل ساتویں ہفتے میں جاری

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھوکی مالی اور اخلاقی بدعنوانی کے خلاف اسرائیلیوں کا احتجاج ساتویں ہفتے میں بھی جاری رہا۔

نیتن یاھو کا بیٹا کلب میں طوائفوں کے ساتھ رنگ رلیاں منانے میں ملوث

اسرائیل کے کثیرالاشاعت اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کا ’صا حبزادہ‘ حال ہی میں ایک عریاں نائیٹ کلب میں طوائفوں کے جھرمٹ سے برآمد ہوا۔

نیتن یاھو کے خلاف کرپشن کیس میں فرد جرم عاید کرنے کی تیاری

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے خلاف مبینہ بدعنوانی کے مقدمہ’1000‘ کے بارے میں پولیس نے فرد جرم تیار کرلی ہے اور سے جلد ہی پیش کرنے کی سفارش کی جائے گی۔

اسرائیلی فوج میں ’کرپشن کی رام کہانی!

’کرپشن کا آغاز اوپر سے نیچے کی طرف ہوتا ہے‘، اسرائیلی میڈیا میں یہ جملہ ایک ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی سیاست دان اور حکمران طبقہ ہی کرپٹ نہیں بلکہ کرپشن کی دل دل میں فوج کی اعلیٰ قیادت بھی سر تا پا دھنسی ہوئی ہے۔

بچوں کی خریدو فروخت کے دھندے کا شرمناک صہیونی اسکینڈل

اسرائیل میں بچوں کی خریدو فروخت کے مکروہ دھندے اور انسانی تجارت کے مافیاؤں کی موجودگی کی خبریں ایک عرصےسے تواتر کے ساتھ اخبارات میں شائع ہو رہی ہیں۔