شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیل میں تنازعہ

سابق اسرائیلی وزیردفاع کی نیتن یاھو حکومت کا تختہ الٹنے کی دھمکی

اسرائیل کے سابق وزیردفاع اور ماضی میں وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دست راست موشے یعلون نے وزارت دفاع کا عہدہ چھن جانے کے بعد غصے میں نیتن یاھو کی حکومت کا تختہ الٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور ان کے اتحادی ملک کے لیے نقصان اور خطرے کا باعث ہیں۔ انہیں اقتدار سے فوری طور پر الگ ہوجانا چاہیے۔

لائبرمین کو وزیر دفاع بنائے جانے پر اسرائیلی وزیر ماحولیات مستعفی

اسرائیل کی حکمراں جماعت ’لیکوڈ‘ کی جانب سے شدت پسند مذہبی سیاسی جماعت ’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے ساتھ سیاسی اتحاد اور شدت پسند سیاست دان آوی گیڈور لائبرمین کو وزیردفاع بنائے جانے پرحکومت کی دوسری اتحادی جماعتوں کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق لائبرمین کو وزارت دفاع کا قلم دان سونپے جانے کے خلاف بہ طور احتجاج اسرائیل کے وزیر ماحولیات آوی گیبائی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔