چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے تعلقات

اماراتی ایئرلائن نے عبرانی ویب سائٹ لانچ کر دی

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی 'اتحاد ایئر'نے عربی اور انگریزی کے بعد اسرائیلیوں کو متوجہ کرنے کے لیے عبرانی زبان میں اپنی ویب سائٹ لانچ کی ہے۔

سوشل میڈیا پر 81 فی صد صارفین عرب ممالک کی اسرائیل دوستی کے مخالف

اسرائیل میں سرکاری سطح پر جاری کردہ ایک رپورٹ میں عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے پر عوامی رد عمل جاننے کی کوشش کی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سرگرم 81 فی صد صارفین نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے اقدام کو 'منفی پیش رفت' قرار دیا ہے۔

فلسطینی ڈرامہ کی بندش، کیا سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے؟

متحدہ عرب امارات اور بحرین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد یہ قیاس آرائیاں عروج پر ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے اگلے عرب ممالک میں سعودی عرب بھی شامل ہوسکتا ہے۔

اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ملکوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی: ھنیہ

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے کہا ہے کہ غاصب اور قابض صہیونی ریاست کو ایک آئینی ریاست تسلیم کر کے عرب ممالک نے بہت بڑا ظلم کیا ہے مگر ایسے عرب ملکوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

امارات کا پہلا کارگو جہاز اسرائیلی ریاست کی بندرگاہ پر پہنچ گیا

اسرائیل کا ایک کارگو بحری جہاز سامان لے کر پہلی بار دبئی کی جبل علی بندرگاہ سے شمالی فلسطین کی مقبوضہ حیفا بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

اسرائیل سے تعلقات کی مخالفت پرامارات نے خاتون شاعرہ کو سفر سے روک دیا

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مشہور شاعرہ اور دانشور ظبیہ خمیس کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔ ان پر سفری پابندی امارات کےاسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مخالفت پر عمل میں لائی گئی ہے۔

عرب ملکوں کی اسرائیل دوستی کی منافقت آشکار ہوچکی ہے: حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے کہا ہے کہ غرب اردن میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے اسرائیلی منصوبوں نے واضح‌ کر دیا ہے کہ عرب ممالک کی طرف سے صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے لیے یہودی آباد کاری روکنے کی کوئی شرط نہیں‌ رکھی گئی۔

اسرائیل سے معاہدوں کے قضیہ فلسطین پر عارضی اثرات مرتب ہوں گے

بین الاقوامی علما اتحاد کے چیئر مین الشیخ احمد الریسونی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ طے پائے معاہدوں کے قضیہ فلسطین پر منفی اثرات مرتب ہوں‌ گے مگر یہ اثرات دور رس نہیں بلکہ عارضی اور سطحی ہوں گے۔

ہزاروں فلسطینیوں کی اسرائیل دوستی کے خلاف دستخطی مہم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں مجلس قانون ساز کی عمارت کی ایک بیرونی دیوار پر اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف دستخط کی مہم جاری ہے جس میں ‌اب تک ہزاروں فلسطینیوں‌ نے دستخط کیے ہیں۔

امارات، بحرین اور موریتانیہ میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر فورسز کا تشدد

متحدہ عرب امارات، بحرین اور موریتانیہ میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو کچلنے کے لیے ریاستی تشدد کا استعمال کیا گیا ہے جس پرعالمی اداروں کی طرف سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔