جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے تعلقات

اسرائیل۔عرب معاہدہ: مسجد اقصیٰ‌ پر صہیونی تسلط کی راہ ہموار

مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی پر یہودی آباد کاروں کے دھاووں کے جلو میں ان دنوں عرب ملکوں سے آئے اسرائیل نواز عناصر کی بڑی تعداد کو بھی مسجد اقصیٰ میں آتے جاتے دیکھا گیا ہے۔

عرب ملکوں کی اسرائیل سے دوستی دینی، قومی اور اخلاقی جرم ہے: عزیز دویک

فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکرعزیز دویک نے کہا ہے کہ عرب حکومتوں کی اسرائیل کے ساتھ دوستی قومی، دینی اور اخلاقی جرم ہے۔

عرب حکمرانوں کی اسرائیل سے دوستی کے پیچھے اقتدار چھن جانے کا خوف

اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے قیام کے بعد بحرین اور صہیونی ریاست کے درمیان فضائی سروس کا آغاز ہوگیا ہے مگر مبصرین کا کہنا ہے کہ صہیونی ریاست اور بحرین کے درمیان فضائی سروس کا فائدہ بحرین کو نہیں بلکہ اس سے واحد مستفید صرف صہیونی ریاست ہوگی۔

عرب ممالک کی اسرائیل دوستی، کھیل کے میدان میں فلسطینیوں کی حمایت

عرب ممالک کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا تعلق صرف اور صرف سیاست سے نہیں ہے۔ کھیلوں کا میدان بھی ان تعلقات کا ایک مرحلہ ہے جس میں قابض اسرائیلی ریاست اپنے ناپاک وجود کو جواز بخشنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اسرائیل نے ‘ایف 35’ طیارے امارات کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی

اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع بینی گانٹز نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ اسرائیل متحدہ عرب امارات کو امریکا کے "مخصوص ہتھیار" متحدہ عرب امارات کو فروخت کرنے کی مخالفت نہیں کرے گا۔ ان ہتھیاروں میں امریکا کے' ایف 35' طیارے بھی شامل ہیں جو اسرائیل کے تحفظات کی وجہ سے آج تک ابوظبی کو فروخت نہیں کیے جاسکے۔

کیا امارات کا پیسہ فلسطینیوں‌کے قتل کے لیے استعمال ہوگا

انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی شہروں میں اسرائیلی فوج کے حراستی مراکز اور نام نہاد چیک پوسٹوں کے قیام کے لیے سرمایہ کاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اماراتی قیادت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سوڈانی حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرکے فلسطینی قوم سے غداری کی:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' نے اسرائیل کو تسلیم کرنے پر سوڈانی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سوڈانی حکومت نے صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کا اعلان کرکے قضیہ فلسطین کے حوالے سے سوڈان کی تاریخی روایات، اصولوں اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت کی تاریخی حمایت سے کھلاانحراف کیا ہے۔ حماس سوڈانی حکومت کے اس اقدام کو فلسطینی قوم کی پیٹھ میں خنجر گھونپنے اور فلسطینیوں کے ساتھ کھلی غداری قرار دیتی ہے۔

سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے، جلد سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان

متحدہ عرب امارات، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد افریقی ملک سوڈان نے بھی اسرائیل کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی روابط قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جلد ہی دونوں ملکوں کے درمیان امریکا میں امن معاہدے پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی راہ ہموار ہوجائے گی۔

اسرائیل-بحرین کے درمیان 11 سالہ خفیہ مراسم کا انکشاف

اسرائیل ذرائع ابلاغ نے صہیونی ریاست اور خلیجی ریاست بحرین کے درمیان گذشتہ 11 سال سے جاری خفیہ مراسم کا انکشاف کیا ہے۔

امارات کا پہلا ہوائی جہاز صہیونی ریاست کے ہوائی اڈے پر اتر گیا

خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات کا پہلا ہوائی جہاز اسرائیل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے 'بن گوریون' پر اتر گیا۔ صہیونی ریاست میں آنے والی پہلی اماراتی پرواز ' اتحاد ایئر' کی ہے۔ امارات سے اسرائیل کی یہ پہلی پرواز ہے۔