جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے تعلقات

مراکش نے زہر میں بُجھا خنجر فلسطینی کی پیٹھ میں‌گھونپا: الزھار

اسلامی تحریک مزاحمت 'حماس' کے پارلیمانی بلاک اصلاح وتبدیلی کے صدر ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مراکش نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا اعلان کر کے زہر میں بجھا خنجر فلسطینی قوم اور پوری مسلم امہ کی پیٹھ میں گھونپا ہے۔

مراکش کی عدل و احسان پارٹی کی اسرائیل سے تعلقات کی شدید مذمت

مراکش کی ایک بڑی سیاسی جماعت 'عدل واحسان' نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے حکومتی اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل سے دوستی کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا: حزب اللہ

لبنانی مزاحمتی تنظیم 'حزب اللہ' نے اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بحرینی فضائی کمپنی کے اسرائیل کے ساتھ 5 معاہدے

خلیجی ریاست بحرین کے قومی فضائی کمپنی ' گلف ایئر' نے اسرائیل کے ساتھ پانچ معاہدے کیے ہیں۔ بحرینی فضائی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے گذشتہ ہفتے کے دوران اسرائیل کے دورے کے دوران صہیونی ریاست کی فضائیہ کے ساتھ دو طرفہ تعاون کے 5 معاہدے کیے۔

کیا مراکش نے صحارا کے بدلے بیت المقدس کا سودا کر لیا؟

رواں سال اگست کے بعد مراکش اسرائیل کو تسلیم کرنے اور صہیونی ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان کرنے والا چوتھا عرب ملک ہے۔

نیتن یاھو کے 23 دسمبر 2020ء کو متحدہ عرب امارات کے دورے کا اعلان

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی خبروں میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اسرائیل کے دورے کی تاریخ طے کردی گئی ہے۔ نیتن یاھو شیڈول کے مطابق 23 دسمبر کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔

اسرائیل اور یہودی کالونیوں کی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے: بحرین

بحرین کے وزیر صنعت وتجارت وسیاحت زاید بن راشد الزیانی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاست میں تیار ہونے والی مصنوعات اور فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی کالونیوں کی مصنوعات میں کوئی فرق نہیں کرتے۔

سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اسرائیل کے لیے فضائی حدود کھول دیں

سعودی عرب کی حکومت نے کل سوموار کی شام باقاعدہ اور سرکاری طور پر اسرائیلی ہوائی جہازوں کو مملکت فضا سے گزرنے کی اجازت دے دی ہے۔ سعودی عرب کی طرف سے جازت ملنے کے بعد اسرائیل کی متحدہ عرب امارات اور دوسرے ملکوں کے لیے پروازوں کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

سعودی عرب کی اسرائیلی وزیراعظم کے مملکت کے دورے کے تردید

سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اسرائیلی میڈیا کی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے نیوم میں ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کا خفیہ دورہ سعودی عرب، بن سلمان سے ملاقات

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ اتوار کے روز اسرائیلی وزیراعظم نے خفیہ طور پرسعودی عرب کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسرائیلی خفیہ ادارے 'موساد' کا سربراہ یوسی کوھین اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بھی موجود تھا۔