جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے تعلقات

اسرائیل سے معاہدہ کرنے کےخلاف سوڈان میں مظاہرے، اسرائیلی پرچم نذرآتش

اتوار کے روز سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں سوڈانی حکومت کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے اور صہیونی ریاس کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین نے اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا اور مشتعل مظاہرین نے اسرائیلی پرچم بھی نذرآتش کیے۔

سال 2020ء میں عرب ملکوں کی صہیونی دشمن سے دوستی لمحہ بہ لمحہ

سن 2020 میں اسرائیلی قابض ریاست کے ساتھ تعلقات میں ایک تاریخی تبدیلی دیکھنے میں آئی خاص طور پر سال کی دوسری ششماہی کے دوران عرب ملکوں کی صہیونی ریاست کے ساتھ دوستی کی مہم میں تیزی دیکھے میں آئی۔

اسرائیل کے ساتھ دوستی اور بائیکاٹ کی متوازی مہمات

سال 2020ء کو اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی دوستی کی اعلانیہ مہم کا سال قرار دیا جائے گا۔ ایک طرف صہیونی دشمن کے ساتھ دوستانہ مراسم کے قیام کی مہمات ہیں اور دوسری طرف عالمی سطح پر اسرائیل کے معاشی ، سیاسی اور سفارتی بائیکاٹ کی تحریکیں چل رہی ہیں۔

مراکشی فرمانروا اور اسرائیلی وزیراعظم میں پہلی بار فون پر بات چیت

اسرائیلی وزیر اعظم بمجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ وزیراعظم نے جمعہ کے روز مراکش کے فرمانروا محمد ششم سے ٹیلفیون پر بات کی اور انہیں اسرائیل کے دورے کی دعوت دی۔

پاکستان اور ایران کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار نہ کرنے کا اعلان

اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا ہے۔ دونوں مسلمان ممالک ‌نے کہا ہے کہ ان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی لینا دینا نہیں۔ پاکستان اور ایران اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر نہیں لائیں گے

اسرائیلی آبدوز پہلی بار آبنائے ہرمز سے گذر کرخلیجی پانیوں میں داخل

عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی "ڈولفن" آبدوز گذشتہ ہفتے ہیر سویز سے گذرتے ہوئے خلیج فارس کے قریب پہنچ گئی۔

نصاب تبدیل، سعودی درسی کتب میں اسرائیل سے دوستی کا سبق پڑھایا جائے گا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی حکومت اور عالمی صہیونی لابی نے سعودی عرب کو درسی نصاب میں ‌تبدیلی پر قائل کرلیا ہے جس کے بعد اب سعودی درسی کتابوں سے اسرائیل ، یہودیوں اور صہیونیوں کے خلاف مواد ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیل سے 'دوستی' کا سبق پڑھایا جائے گا۔

انڈونیشیا کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید

انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے بعض ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں‌ کہا گیا ہے کہ انڈونیشیا کی حکومت اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے پرغور کر رہی ہے۔

دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا: اخبار

امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' کی جانب سے شائع کی گئی ایک رپورٹ میں ‌کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے اور دونوں ملکوں‌ کے درمیان تجارتی روابط کی بحالی کے دو ہفتوں کے دوران 50 ہزار صہیونیوں نے امارات کا سیاحتی سفر کیا ہے۔

اسرائیل کے ساتھ عرب حکمرانوں کی ‘نارملائزیشن’ پر عرب اقوام کی مخالفت

ایک کہاوت مشہور ہے ک آپ گھوڑے کو پانی کے پاس لے جاسکتے ہیں مگر اسے پانی پینے پرمجبور نہیں ‌کرسکتے'۔ یہ کہاوت عرب حکمرانوں اور ان کی عوام پر کافی حد تک صادق آتی ہے۔ عرب حکمران اپنے سیاسی مفادات اور سیاسی اقتدار کی بقا کے لیے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مہم چلا رہے ہیں اور وہ اپنے ان مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے عوام کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی طرف گھیسٹ رہے ہیں مگر یہ حکمران عوام کو اسرائیل کے قریب تو لے جاسکتے ہیں مگر قابض ریاست کے حوالے سے ان کے دلوں میں ہمدردی پیدا نہیں ‌کر سکتے۔