چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل سے تعلقات

اماراتی اور اسرائیلی وزرا خارجہ کا مشترکہ مضمون، مل کر چلنے کا عزم

اسرائیل کے ایک کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت‘ نے اسرائیلی وزیرخارجہ یایئرلبید اور ان کے اماراتی ہم منصب عبداللہ بن زاید کا ایک مشترکہ مضمون شائع کیا ہے۔ اس مضموں میں دونوں لیڈروں نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

امارات کی قیادت میں قائم عالمی ٹریڈ فریم ورک میں اسرائیل بھی شامل

قابض اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی ریاست متحدہ عرب امارات کی قیادت میں قائم بین الاقوامی لاجسٹک پاسپورٹ فریم ورک میں شامل ہوگئی ہے۔

صہیونی ریاست اور مراکش کے درمیان سیکیورٹی تعاون کا معاہدہ

اسرائیلی داخلی سلامتی کے وزیر امیر اوحانا اور مراکش کے وزیر داخلہ عبدالوافی لفتیت نے دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی تعاون اور داخلی سلامتی کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی ہے۔

موساد کی خواتین نے ‘عرب ۔ اسرائیل’ دوستی کی راہ کیسے ہموار کی؟

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام کے پیچھے جہاں عالمی یہودی لابی کا کردار ہے وہیں اسرائیل کے سمندر پار کارروائیوں کے ذمہ دار بدنام زمانہ خفیہ ادارے 'موساد' کی خواتین کو بھی اس پیش رفت میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

مراکش کا اعلیٰ سطحی وفد فروری کے آخر میں اسرائیل کا دورہ کرے گا

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق مراکش کا اعلیٰ اختیاراتی وفد فروری کے آخری ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا۔ تاہم یہ دورہ اسرائیل میں ‌کرونا کیسز میں کمی کی صورت میں ہوگا۔ اگر اسرائیل میں ‌کرونا کی وبا بدستور موجود رہی تو مراکشی وفد اسرائیل نہیں آئے گا۔

بحرین اور اسرائیل کا ایک دوسرے کو ویزہ فری سروس دینے پر اتفاق

نام نہاد امن معاہدے کو آگے بڑھاتے ہوئے خلیجی ریاست بحرین نے قابض اسرائیل کو ایک نئی سہولت دیتے ہوئے صہیونیوں کو بغیر ویزہ کے بحرین کے سفر کی اجازت دے دی ہے۔ دوسری طرف صہیونی ریاست نے بھی بحرینیوں کو ویزہ فری سفری سہولت دینے پر اتفاق کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات اسرائیلی شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولے گا!

متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے اسرائیل کے شہر تل ابیب میں اپنا سفارت خانہ کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔

‘سوڈان اسرائیلی بائیکاٹ سے متعلق قانون منسوخ کرنے جا رہا ہے’

اسرائیلی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ سوڈانی حکام دارلحکومت خرطرم میں صہیونی ریاست کے ساتھ طے پانے والے حالیہ معاہدے کو روبعمل لانے کے لیے ضرورت سے زیادہ سرگرمی دکھا رہے ہیں۔

سعودی عرب کی ڈاکار ریلی میں 10 اسرائیلی شہریوں کی شرکت

سعودی عرب کے صحرائی علاقوں میں ریت کے ٹیلوں پر منعقدہ ڈاکار ریلی کے دوران گاڑیاں چلانے والی ٹیموں میں اس مرتبہ اسرائیلی شہری بھی شامل رہے۔ سعودی عرب میں ایک سال قبل یہ سوچنا بھی شاید قابل قبول نہیں ہوتا۔

خلیجی ممالک اور اسرائیل میں تعلقات مستحکم نہیں ہوسکے: رپورٹ

گذشتہ کچھ عرصے کے دوران عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے اعلانات کے باوجود صہیونی ریاست اور خلیجی ممالک میں دو طرفہ تعلقات مسحکم نہیں ہوسکے ہیں۔