جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل سے تعلقات

حماس کی پاپوا گنی کے القدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی مذمت

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے پاپوا نیو گنی کے مقبوضہ بیت المقدس میں سفارت خانہ کھولنے کے اعلان کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہمارے فلسطینی عوام کے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہوگی اور ہماری مقبوضہ زمین پر قابض ریاست کو کوئی قانونی حیثیت نہیں دے گی۔

’قطر میں فٹ بال کپ اسرائیلیوں سے نفرت کی علامت بن چکا‘

عبرانی چینل 12 کے نامہ نگار اوہاد حمو کا کہنا ہے کہ "عرب عوام کی اکثریت یہاں [قطر میں] ہماری موجودگی کو پسند نہیں کرتی حالانکہ ہمارے ملک [اسرائیل] کے چار عرب ممالک کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم ہیں اور ہم نے ان کے ساتھ معاہدے کررکھے ہیں۔

اسرائیلی کھلاڑی کی تاریخ میں پہلی بار سعودی عرب مقابلے میں شرکت

اسرائیلی کھلاڑی شاحر ساغیف نے سعودی شہر نیوم میں سپر لیگ ٹرائیتھلون میں حصہ لیا ہے۔ وہ سعودی عرب میں منعقدہ کسی ایونٹ میں شرکت کرنے والے پہلے اسرائیلی کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اسرائیلی سفیر سے اسناد سفارت وصول نہ کرنے پر حماس کی صدر چلی کی تحسین

چلی کے صدر گبرائیل بورک نے اسرائیلی فوج ہاتھوں فلسطینی بچوں کی ہلاکتوں پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے اسرائیلی سفیر کی اسناد سفارت وصول کرنے سے انکار کرنے کے واقعے کو حماس ترجمان نے سراہا ہے۔

کسی بھی ملک کے ساتھ اسرائیل کی نارملائزیشن قبول نہیں: حماس

حماس نے اس جعلسازی سے نشرکردہ اس بیان کی تردید کی ہے جس میں مبینہ طور پر حماس کی طرف سے کہا گیا تھا حماس اسرائیل اور ترکیہ کے درمیان سفیروں کی تعیناتی کی حمایت کرتی ہے۔ یہ بیان بعض میڈیا ہاوسز نے بطور خاص نشر کیا۔

عرب اسرائیل نارملائزیشن منصوبہ جرم عظیم ہے: حماس

حماس کے خارجہ سیاسی بیورو کے سربراہ خالد مشعل نے عرب ممالک اور قابض اسرائیلی اتھارٹی کے درمیان نارملائزیشن کے عمل کو آخری حد کی برائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ہر ممکن طریقے سے مزاحمت ہونی چاہیے۔ خالد مشعل یہاں استبول میں نوجوانوں کی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

امارات اور بحرین کے عوام اسرائیل سے تعلقات کے مخالف:سروے

رائے عامہ کے ایک جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے لوگوں کی اکثریت صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف ہے۔

’’پاکستانی وفد نے دو ہفتے قبل ملاقات کی تھی‘‘ اسرائیلی صدر کا دعویٰ؟

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ نے تصدیق کی ہے کہ دو ہفتے قبل جنوبی ایشیا سے ایک وفد نے ہماری سرزمین پر مجھ سے ملاقات کی تھی، وفد میں 2 پاکستان نژاد امریکی شہری بھی شامل تھے۔

مراکش سے قابض اسرائیل کے لیے پہلی براہ راست پرواز

افریقی عرب ملک مراکش کے اسرائیلی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ملکوں کےدرمیان پہلی براہ راست پرواز کل اتوار کو کاسا بلانکا سے اسرائیل کے لیے روانہ ہوئی۔

عراق میں اسرائیل کی حمایت میں کانفرنس منعقد کرنے والوں کے وارنٹ جاری

اربیل میں قبائلی کانفرنس میں اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کے مطالبے نے عراق میں ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ اس کے بعد سے عراق میں سرکاری سطح پر مذمتی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔