جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل جرائم

خالی کی گئی بسیتوں کو دوبارہ آباد کرنے کا متنازع اسرائیلی بل پاس

صیہونی کنیسٹ نے اپنی پہلی رائےشماری میں مسودہ قانون شمالی مغربی کنارے سے یہودی آبادکاروں کے انخلاء کے قانون کو منسوخ کرنے کی منظوری دی، جو نابلس اور جنین کے درمیان چار بستیوں کی واپسی کا دروازہ کھولنے کی راہ ہموارکرے گی۔

فلسطینیوں نے خون کے بدلے خون کا اصول اپنا لیا:اسرائیلی دانشور

اسرائیلی مصنف اور سیاسی تجزیہ کار یونی بین میناچم نے کہا ہے کہ حوارہ فائرنگ کیس اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ یہ کارروائیاں ایک خاص ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حالیہ مزاحمتی کارروائیوں سے اندازہ ہوتا ہے کہ فلسطینیوں نے خون کے بدلے خون کا اصول اپنا لیا ہے۔

شیرین ابو عاقلہ کا قتل اسرائیلی جرائم کی تاریخ میں گھناؤنا جرم ہے

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطین میں الجزیرہ کے دفتر کے ڈائریکٹر ولید العمری کو فون کر کے صحافی شیرین ابو عاقلہ کی شہادت پر ان سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ابو عاقلہ کی شہادت کا وحشیانہ واقعہ معاصر تاریخ میں اسرائیلی ریاست کے گھناؤنے جرائم میں سے ایک اور ناقابل معافی جرم ہے۔