جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی گرفتاریاں

اسرائیلی فوج کا غرب اردن میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں ایک گھر سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے اور کہا ہے کہ فوجیوں نے گھر کے مالک کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کے دوران 9 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ کریک ڈاؤن میں 21 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم 21 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے لیے جاسوسی کے الزام میں دو فلسطینی گرفتار

اسرائیل کے داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’شاباک‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ بیت المقدس سے دو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے جن پر فلسطینی اتھارٹی کے لیے جاسوسی کا الزام عاید کیا گیا ہے۔

مُسلح تصادم سے اسرائیلی فوجی زخمی،6 فلسطینی پابند سلاسل

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے شمالی شہر نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان مسلح تصادم میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ صہیونی فوج نے جوابی کارروائی میں تلاشی کے دوران چھ فلسطینی شہریوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوجی اڈے پرحملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 8 فلسطینی گرفتار

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے صہیونی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک خبر کی تفصیلات شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ فوج نے حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس سے ایک فلسطینی مزاحمتی سیل حراست میں لیا ہے جو اسرائیلی فوج اور تنصیبات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ پکڑے گئے فلسطینیوں کا تعلق اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے ساتھ ہے۔ ان فلسطینیوں کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب وہ ایک فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، غرب اردن، القدس سے 10 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں آج اتوار کے روز اسرائیلی فوج کی جانب سے گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم دس فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتارکیے جانے والے شہریوں میں اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ دوسری جماعتوں کے کارکنان بھی شامل ہیں۔

غرب اردن: دیوار فاصل میں سرنگ کھودنے کے الزام میں تین فلسطینی گرفتار

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حال ہی میں سیکیورٹی فورسزنے مقبوضہ مغربی کنارے اور شمالی فلسطین کے درمیان تعمیر کی گئی دیوار فاصل کے نیچے سرنگ کھودنے کے الزام میں تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا ہے۔

غرب اردن میں اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں حماس رہ نما سمیت 14 گرفتار

اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں جمعرات کے روز گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہ نما سمیت کم سے کم 14 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کریک ڈاؤن میں شدت،مزید 34 شہری گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی میں جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی گھر گھر تلاشی کی مہمات کے دوران کم سے کم 34 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔