پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی گرفتاریاں

طولکرم :اسرائیلی فوج کا مزاحمتی فلسطینی سیل گرفتار کرنے کا دعویٰ

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم سے جبارہ چوکی پر فائرنگ کرنے اور دیگر مزاحمتی کارروائیوں میں سرگرم ایک فلسطینی مزاحمتی سیل کو حراست میں لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے بیت لحم سے تین فلسطینی بچے گھروں سے اٹھا لیے

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں عایدہ پناہ گزین کیمپ کے قریب تلاشی کی کارروائی کے دوران تین فلسطینی بچوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ادھر بیت لحم ہی میں العبیدیہ قصبے سے تلاشی کے دوران سابق فلسطینی اسیر کے گھر سے اس کی گاڑی ضبط کرلی۔

اسرائیل کا پرامن فلسطینی ریلی پرحملہ، فلسطینی کونسلر گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں گذشتہ روز اسیران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ایک ریلی کے شرکاء پر اسرائیلی فوج نے وحشیانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔ ادھر نابلس میں اسرائیلی فوج نے ایک مقامی دیہی کونسل کے چیئرمین سامی دغلس کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن، سابق فلسطینی وزیر سمیت 9 گرفتار

اسرائیلی فوج نے تازہ کریک ڈاؤن میں فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے سے سابق فلسطینی وزیر سمیت کم سے کم نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

اسرائیل نے بیرزیت سے 3 طلبہ گرفتار کر لئے، 20 سے تفتیش

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے کئی شہروں میں بدھ کی صبح چھاپوں اور تفتیشی کاررائیوں کے بعد متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ غرب اردن کے شہر نابلس کی شمالی میونسپلیٹی عصیرہ میں اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے کم سے کم بیس قیدیوں سے پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ تین طلبہ کو بیرزیت یونیورسٹی سے گرفتار کیا گیا۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج نے حماس رہ نما کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوج نے آج جمعرات کو علی الصباح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائی کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اسرائیلی فوج کا کریک ڈاؤن،10 فلسطینی گرفتار،24 گاڑیاں ضبط

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑیاں ضبط کرنے کی نئی مہم شروع کی ہے اور اس مہم کے تحت آج جمعرات کو 10 فلسطینیوں کو حراست میں لیے جانے کے ساتھ ساتھ 24 گاڑیاں بھی ضبط کرلی گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گھر گھر تلاشی اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اسرائیلی فوج کی کریک ڈاؤن مہم، حماس رہ نما سمیت کئی فلسطینی گرفتار

قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں گھر گھر تلاشی کی تازہ کارروائیوں کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک مرکزی رہ نما سمیت کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

غرب اردن: اسرائیلی فوج کی کارروائی میں فلسطینی ماں بیٹا گرفتار

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں اذنا کے قصبے سے تعلق رکھنے والی فلسطینی خاتون اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہروں میں دھاوے، مزید 16 فلسطینی گرفتار

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس سمیت کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فوج کی گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 16 فلسطینیوں کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔