
عرب ممالک پر اسرائیلی کینسر خطے میں پھیلانے میں معاونت کا الزام
پیر-18-جنوری-2021
افریقی عرب تونس کی سب سے بڑی دینی درس گاہ اور الزیتونہ المعمور مسجد کے علما نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والے ممالک کی حکومتوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عرب حکمرانوں کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ دوستی کے ہاتھ بڑھانے سے خطے میں اسرائیلی ریاست کے توسیع پسندانہ کینسر کو پھیلانے میں مدد مل رہی ہے۔ اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کے تعلقات استوار کرنے کے اقدامات 'سنچری ڈیل' جیسے نام نہاد امن منصوبے کا حصہ ہیں۔