جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی کارروائیاں

مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی کارروائیوں کی نئی مہم

اسرائیلی قابض فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی نئی مہم شروع کر دی ہے۔ اس نئی مہم کے نتیجے میں اسرائیلی قابض فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج اور پولیس کی کارروائیاں ۔ ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی پولیس نے ہفتے کی شام مسجد اقصیٰ کے نزدیکی سلوان ٹاون میں دھاوا بول کر فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ مسجد اقصیٰ کی طرف نہ آ سکیں۔ تاکہ اس دوران یہادی آباد کار مکمل حفاظت اور سہولت کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں داخل ہو کر اپنی رسومات ادا کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کر سکیں۔

فلسطینی علاقوں کی صورتحال قابو سے باہرہوسکتی ہے: اقوام متحدہ کی وارننگ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے "مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں حالات قابو سے باہر ہونے کے نتائج" کے خلاف خبردار کیا ہے۔

آڈیو ریکارڈنگ میں شہید "النابلسی” نے القسام بریگیڈز سے کیا کہا؟

بدھ کے روز القسام بریگیڈز نے شہید نوجوان رہ نما ابراہیم النابلسی کا ایک آڈیو پیغام نشر کیا جس میں انہوں نے اپنی شہادت سے قبل بریگیڈز کی قیادت کو مخاطب کیا تھا۔

قابض اسرائیلی فوج کی کارروائیاں ، متعدد فلسطینی اغوا کر لیے

اسرائیلی قابض فوج نے مختلف مقامات سے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔ قابض فوج کی اغوا کاری کی یہ کوششیں مغربی کنارے ۔ الخلیل ، رام اللہ اور یروشلم میں جاری رہیں۔