
لیلۃ القدر کے موقع پر پونے تین لاکھ فلسطینیوں کی قبلہ اول میں عبادت
جمعرات-22-جون-2017
فلسطینی قوم نے لیلۃ القدر کی بابرکت ساعات میں پورےمذہبی جوش وخروش کے ساتھ مسجد اقصیٰ میں عبادت اور ریاضت کا اہتمام کیا۔ ایک اندازے کے مطابق دو لاکھ 70 ہزار فلسطینی شہری اسرائیلی پابندیاں توڑ کر مسجد اقصیٰ میں پہنچنے میں کامیاب رہے۔