
لاکھوں فرزندان توحید نے نماز عید الفطر مسجد اقصی میں ادا کی
جمعہ-15-جون-2018
قابض اسرائیلی فوج کے مقبوضہ بیت المقدس کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لینے کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید نماز عید الفطر مسجد اقصی میں ادا کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کی قائم کردہ بے جا رکاوٹوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید نماز عید الفطر کی ادائی کےلیے مسجد اقصی کی طرف امڈ آئے۔