
اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ کے 80 فی صد عوام بجلی سے محروم
منگل-3-اگست-2021
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے ایک نئے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ غزہ کی پٹی کی 80 فیصد آبادی اپنی زندگی کا بیشتر حصہ مکمل اندھیرے میں گزارتی ہے ، جس نے ان کی نفسیاتی کیفیت کو منفی طور پر متاثر کیا ہے۔ تنظیم کاکہناہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کی پٹی پرعاید کی گئی پابندیوں کے نتیجے میں غزہ کے عوام اندھیرے میں زندگی گذارنے پرمجبور ہیں۔