جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی پابندیاں

عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، ہزاروں فلسطینی مسجد اقصیٰ پہنچ گئے

کل جمعرات کو عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز ہزاروں فلسطینی نمازیوں نے فجر کی نماز مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

عشا اور تراویح کے موقعے پر مسجد اقصیٰ میں ہزاروں نمازیوں کی آمد

جمعرات کی شام ہزاروں فلسطینیوں نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کی دوسری رات کو مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں عشاء اور تراویح کی نماز روحانی اور ایمانی ماحول میں ادا کی۔

یوم کپور پر مغربی کنارے اور غزہ میں فلسطینیوں کی نقل و حرکت پر پابندی

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے منگل کی شام سے یوم کپورمنانے کے لیے مغربی کنارے اور غزہ مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمتی خطرے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ میں مغربی کنارے اور غزہ میں صحت کی صورتحال پر بحث

یورپ میں فلسطینی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (ایک کمیونٹی گروپ) کے سربراہ ریاض مشارقہ نے جمعرات کو یورپی پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی طبی شعبے کی حمایت میں اپنا کردار ادا کرے۔

فلسطینیوں پر اسرائیل کی آبی پابندیوں کا معاملہ حقوق کونسل میں پیش

فلسطینی حق واپسی مرکز، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی راہداریوں کے اندر اسرائیلی پانی کی پالیسیوں کی وجہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں پانی کی قلت کے بارے میں فلسطینیوں کی شکایات اٹھائی گئی ہیں۔ ان شکایات میں کہا گیا ہے

غزہ سے اسرائیلی انخلاء، ان گنت چیلنجزمیں مزاحمت میں تیزی

سنہ 2005ء کے دوران صیہونی قابض فوج غزہ کی پٹی کے ایک تہائی رقبے پر قابض بستیوں اور فوجی کیمپوں کو خالی کرنے کے بعد انخلاء کرکے غزہ کو خالی کرکے چھوڑ گئی۔

17 سفیروں نے فلسطینی تنظیموں پر اسرائیلی پابندی مسترد کردی

عبرانی میڈیا ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ 17 یورپی سفیر اسرائیلی وزارت خارجہ پہنچے جہاں انہوں نے ایک سینیر اہلکار سے ملاقات کی اور انہیں وضاحت کی کہ "تل ابیب انہیں فلسطینی انسانی حقوق کی ان چھ تنظیموں کے بارے میں قائل کرنے میں ناکام رہا جنہیں اس نے دہشت گرد قرار دیا ہے۔

قابض فوج کی اذان کے بعد مسجد اقصیٰ میں نماز عشا کی ادائی پرپابندی

کل اتوارکی شام قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے دروازے بند کر دیے، نماز عصر کی ادائیگی سے روکا اور مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے "باب العامود" کے قرب و جوار سے دو نوجوانوں کو گرفتار کر کے ایک نوجوان کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ ایک فلسطینی نوجوان نے یہودی فوجیوں پر مبینہ طور پر چاقو سے حملے کی کوشش کی تھی۔

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی روزہ داروں پراسرائیل کی نئی پابندیاں

قابض اسرائیلی حکام نے سوموار کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پرنئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں عاید کی گئی ہیں جب ستائیس رمضان المبارک کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔

فلسطینی سول سوسائٹی کے اداروں پر اسرائیلی پابندیاں بلاجواز ہیں: یو این

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق، مشیل بیچلیٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے فلسطینی سول سوسائٹی کی چھ تنظیموں کو "دہشت گرد تنظیموں" کے طور پر نامزد کرنے کا فیصلہ انسانی حقوق کے محافظوں، انجمن، رائے اور اظہار رائے کی آزادی اور ان پر حملہ ہے۔