جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی ناکہ بندی

ایندھن کا ذخیرہ ختم، غزہ کے انڈونیشین ہسپتال نے خطرےکی گھنٹی بجا دی

شمالی غزہ کی پٹی میں انڈونیشی ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان نے خبردار کیا ہے کہ ہسپتال کے پاس ڈیزل کی شدید قلت کے نتیجے میں ہسپتال چند گھنٹوں میں کام کرنا بند کر دے گا۔

بھارت کے قریب اسرائیلی بحری جہاز پر ڈرون حملہ، جہازکو آگ لگ گئی

بھارت سے متصل سمندر میں اسرائیلی بحری جہاز کے ساتھ بغیر پائلٹ کے ڈرون ٹکرا جانے سے جہاز کو آگ لگ گئی ۔ کیمکلز سے لدے اس جہاز کو زیادہ نقصان سے بچا لیا گیا ہے۔

پابندیوں کے باوجود ایک لاکھ افراد نے عید کی نماز قبلہ اول میں ادا کی

مسجد اقصیٰ کے اطراف میں اسرائیلی فوج کے کڑے پہرے کے باوجود ایک لاکھ فلسطینیوں نے قبلہ اول میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔

مسجد اقصیٰ میں تراویح اور عشا میں 35 ہزار فلسطینیوں کی آمد

ماہ صیام آٹھویں شب تراویح اور عشا کی نماز میں پینتیس ہزار فلسطینی نمازیوں نے نماز تراویح اور رات کی عبادت میں شرکت کی۔

غزہ میں کینسر کے مریض اسرائیل کی انتقامی سیاست کا شکار

فلسطینی دانشور محمود الکرد کے خاندان کی طرف سے درجنوں اپیلیں کی گئیں جن میں ان کے علاج کی اجازت دینے کو کہا گیا۔ وہ تقریباً دو سال سے پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا ہیں۔ وہ غزہ کی پٹی سے مقبوضہ فلسطینی علاقے تک جانے کی اجازت مانگ رہے تھے تاکہ المطلع اسپتال میں علاج کرایا جا سکے۔

سلوان کو یہودیانے کے لیے’العاد‘ کو اسرائیلی حکومت کی مدد حاصل:اخبار

اسرائیل کے کثیرالاشاعت عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی کے لیے سرگرم نجی گروپ ’العاد‘ کو حکومت کی طرف سے 28 ملین شیکل کی مالی امداد فراہم کی گئی ہے

غزہ: شہری آبادی میں ہتھیاروں کی موجودگی کا اسرائیلی الزام مسترد

بدھ کی شام اسلامی تحریک مزاحمت "حماس" نے غزہ کے شہری محلوں میں ہتھیاروں کی موجودگی کے بارے میں قابض صہیونی ریاست کے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ماہی گیروں پر اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں کی گولہ باری

اسرائیلی بندوق بردار کشتیوں نے منگل کے روز شمالی غزہ کی پٹی میں قصبہ بیت لاھیا کے ساحل سے دور ماہی گیروں کی کشتیوں پر مشین گن سے گولہ باری کی۔

کرونا وبا اور اسرائیلی ناکہ بندی، غزہ کے عوام پانی کی نعمت سے محروم

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2020ء کے دوران غزہ کے بعض علاقے ناقابل رہائش ہوجائیں گے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی ریاست کے محاصرے اور کرونا کی وبا نے غزہ کے عوام کی مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔ ان مشکلات میں ایک بڑا مسئلہ پینے کے صاف پانی کا ہے جس کی زیرزمین مقدار میں تیزی کے ساتھ کمی آ رہی ہے۔ کرونا کی وبا نے غزہ میں پانی کے بحران اور عوام کو درپیش مشکلات میں اور بھی اضافہ کردیا ہے۔

اسرائیلی ناکہ بندی کےعلی الرغم فلسطینی اسلحہ اور میزائل بنا رہے ہیں

اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ محصور اور مجبور فلسطینی قوم نے بے سروس سامانی کے عالم اسلحہ اور میزائل تیار کیے، فیصلہ سازی کی صلاحیت حاصل کی اور دشمن کے خلاف ہرمحاذ پر کامیابی حاصل کی ہے۔